ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے انٹر نیشنل فیفا ریفری میاں عبدالباری کی یاد میں شروع ہونے والے انٹر ڈسٹرکٹ فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاح
خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے انٹر نیشنل فیفا ریفری میاں عبدالباری کی یاد میں شروع ہونے والے انٹر ڈسٹرکٹ فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاح کردیا- اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ میاں عبدالباری مرحوم نے فٹبال کی دنیا میں نہ صرف ملک بلکہ ضلع خانیوال کا نام بھی روشن کیا ضلع میں فٹبال کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کے لئے ان کی خدمات کو سراہتے ہیں- انہوں نے مزید کہا کی اس ٹورنامنٹ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا-ٹورنامنٹ کرائون فٹبال کلب کے زیر اہتمام منعقد ہورہا یے –