116

محکمہ تعلیم میں سفارش اور اقرباء پروری کی بنیاد پر بھرتیوں کی گنجائش نہیں ہے ، حبیب الرحمن مردانزئی

محکمہ تعلیم میں سفارش اور اقرباء پروری کی بنیاد پر بھرتیوں کی گنجائش نہیں ہے ، حبیب الرحمن مردانزئی

کوئٹہ ( پ ر) گورنمنٹ ٹیچرزایسوسی ایشن بلوچستان کے مرکزی صدر حاجی حبیب الرحمن مردانزئی نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم سکولز میں پرائمری ، ایلیمنٹری اور سیکنڈری سطح پر بارہ ہزار سے زائدٹیچنگ کیڈرکی پوسٹوں کا عرصہ دراز سے خالی رہنا کسی المیہ سے کم نہیں ہے جس کا مقصد صوبے کے بے روزگار اہل نوجوانوں کی حق تلفی اورغریب طلباء و طالبات کو تعلیم سے محروم رکھنا ہے صوبے کے مختلف سکولوں میں اساتذہ کی کمی کی وجہ سے تعلیمی ماحول انحطاط کا شکار ہے

مگر محکمہ تعلیم اس سنگین مسلہ کی جانب توجہ دینے سے قاصر ہے جس کی وجہ سے ایک طرف تو صوبے کے غریب طلباء و طالبات کا تعلیمی نقصان ہورہا ہے اور وہ تعلیم جیسے حق سے محروم ہو گئے ہیں تو دوسری طرف صوبے کے تعلیم یافتہ نوجوان جو محکمہ تعلیم میں بھرتی کے خواہش مند ہیں اور عرصہ دراز سے بے روز گار ہیں اُن نوجوانوں میں احساس محرومی روزبروز بڑ ھ رہا ہے اُنہوں نے کہا ہے

کہ حکومت صوبے کے غریب عوام پر رحم کرئے اور محکمہ تعلیم میں موجود بارہ ہزار سے زائد مختلف کیڈر کی خالی آسامیوں کو فوری طور پر ٹیسٹنگ سروسز کے ذریعے پُر کرئے تاکہ صوبے کے اہل نوجوان بھرتی ہو سکیں اور غریب طلباء وطالبات اُن کی صلاحیتوں سے استفادہ حاصل کرسکیں اُنہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی محکمانہ طورپر بھرتیوں سے اہل نوجوانوں کی حق تلفی ہوئی ہے

اور اُنہیں محرومی کا سامنا کرنا پڑا ہے جب کہ تعلیم یافتہ اور اہل نوجوانوں کو نوکریوں کے حصول کے لیے دربدر ہوتے دیکھا گیا ہے اُنہوں نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم میں سفارش اور اقرباء پروری بنیادوں پر ہونے والی بھرتیوں کی وجہ سے صوبے کا تعلیمی ماحول تنزلی کا شکار ہوا ہے جس کی مزید گنجائش نہیں ہے اور ضرورت اس بات کی ہے کہ فوری طور پر خالی آسامیاں مشتہر کی جائیں اور ٹسیٹنگ سروسز کے ذریعے پُر کی جائیں تاکہ صوبے کے اہل نوجوانوں میں پائی جانے والی پریشانی اور احسا س محرومی دور ہوسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں