کیا مغل حکمرانوں نے بھارت میں دین اسلام کو پھیلایا تھا؟ 155

ہم عاشقان رسولﷺ، رسول مجتبیﷺ کی ہدایات پر عمل تھوڑی نا کرتے ہیں؟

ہم عاشقان رسولﷺ، رسول مجتبیﷺ کی ہدایات پر عمل تھوڑی نا کرتے ہیں؟

، نقاش نائطی
۔ +966504960485

ناموس رسالتﷺ پرجان دینے کا دم ہمہ وقت بھرنے والے ہم عاشق رسولﷺ ہم آج کے مسلمان، اللہ کے رسول ﷺ کی باتوں پر انکی ھدایات پر کتنا عمل کرتے ہیں؟ کہنے کو توبم عاشقان رسول ﷺ ناموس رسول ﷺ پر اپنی جان دینے تیار بھی پائے جاتے ہیں لیکن رسول اکرم ﷺ کی ہدایات انکی باتوں پر کفار یا عصری تعلیم یافتہ گورے جتنا یقین رکھتے ہیں ہم عاشقان رسول ﷺ تھوڑی نا یقین رکھتے ہیں۔ اللہ کے رسولﷺ کےاحکامات لمبی چوڑی نمازیں پڑھنے اور گھنٹوں ذکر اذکار کی مجلسیں منعقد کرنے کے لئے نہیں بلکہ دنیا میں صحت کے ساتھ رہنے کے لئے انتہائی ضروری اور ضامن صحت معمولی ہدایات ہیں دنیا کا جدت پسند عصری علم بھی اس بات کا شاھد ہے جس یقین و عقیدے کے ساتھ آپ کوئی عمل کریں گے وہ عمل اتنا ہی فائیدہ مند ہوا کرتا ہے۔

آپﷺ صرف ہم مسلمانوں ہی کے لئے نبی بناکر نہیں بھیجے گئے بلکہ آپ ﷺ کو رحمت للعالمین کا خطاب دیا گیا ہے پورے عالم کی انسانیت کے لئے رحمت باٹنے والے۔ اور آپﷺ انسانیت کی بقاء کے لئے جو رہنما اوصول بتاکر چلے گئے ہیں وہ رہتی دنیا تک کی انسانیت کی بھلائی کے کام آیا کرتے رہیں گے۔

انسانیت کی صحت کے لئے آپ ﷺ کی بتائی تمام ہدایات کو طب نبوی میں تفصیل سے قلمبند کیا گیا ہے جو تاقیامت تک محفوظ رہتے انسانیت کے لئے کام آتا رہے گا۔آپ ﷺ نے صبح نہار منھ دو عدد کھجور جہاں کھانے سے ہر قسم کی سقم سے محفوظ رہنے کی جو بشارت دی ہے ایک دوسرے موقع پر حب سودا جسے کلونجی بھی کہتے ہیں کا ذکر کرتے ہوئے دو موقعوں پر دو باتیں بتائی ہیں اولا کہ حب سودا میں موت کے علاوہ ہر مرض کو شفا کرنے کی صلاحیت موجود یے تو ثانیا حب سودا کا یہ کالا دانہ جس انسان کے معدے میں چلاجائے وہ شخص کسی بیماری کی وجہ سے مر نہیں سکتا۔ ایک اور جگہ شہد کو شفایابی کا بہترین ذریعہ بھی بتایا گیا ہے

جمشید پور کے نہایت مشہور اور تجربہ کار قلبی امراض کے ماہر اسپیشلسٹ ڈاکٹر محمد علی کا کہنا یہ ہے موجودہ کورونا وبا کا قہر پورے عالم کو خصوصا ہم بھارت واسیوں کو اپنی ہلاکت خیزی کے نرغے میں لئے ہوئے ہے اگر نہ صرف ہم بھارتیہ مسلمان بلکہ اس دیش کے ھندو (جو کہ حضرت نوح علیہ السلام کے امتی ہیں) سمیت دوسرے مذاہب کے ماننے والے تمام مشرکین بھی پورے یقین کے ساتھ خاتم الانبیاء رحمت العالمین محمد مصطفی ﷺ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے، ہر صبح نہار منھ دو عدد کھجور کھالیں اور بعد ناشتہ کے ایک چٹکی بھر حب سودا یا کلونجی خوب اچھی طرح چباچباکر کھالیں اور ایک چمچہ خالص شہد بھی کھالیں تو دنیا کی کوئی طاقت ہم آپ کو یا اس عمل کے کرنے والے کسی بھی مذہب ذات برادری کے شخص یا نساء کو کرورنا وبا یا دوسرے قسم کے وبائی امراض انہیں متاثر نہیں کرسکتے ہیں۔اور حفظ ماتقدم یہ طریقہ علاج نہایت آسان اور ہر جگہ دستیاب بھی ہے

۔ کاش کہ نہ صرف بھارت کی حکومت بلکہ عالم کی تمام حکومتیں خصوصا مملکت پاکستان ترکیہ سعودی عرب سمیت بنگلہ دیش دوبئی سمیت تمام مسلمان ممالک اپنی اپنی تمام رعایا کو کھجور کلونجی اور شہد کے روزانہ استعمال کا پابند بنوائیں تو یقیں ماننے پورے عالم کو اپنے چپیٹے میں لینے والی یہ کورونا وبا اپنی شکت تسلیم کر عالم سے نہ صرف رفو چکر ہوجائیگی بلکہ مسلم ممالک میں اس کے عملی فوائد کو دیکھتے ہوئے، اسلامی تعلیمات کو ماننےپرمجبورہوجائیگی۔ اس سمت ایک بات بتانا ہم ضروری سمجھتے ہیں کہ 2020 سے 2021 ان ڈیڑھ سالوں میں اپنی قہر سازی سے عالم کے دس بارہ لاکھ لوگوں کو اس دنیا کو خیر بات کہنے پر مجبور کرنے والے اس ہیبت ناک سقم کورونا کو ایک حد تک جس دوائی نے عالمی سطح پر مات دینے میں کامیابی حاصل کی ہے وہ ہے ریمیڈیسیور اور یہ بات اظہر من الشمس کی طرح عصری دواساز کمپنیوں کے علم میں ہے

کہ بلیک سیڈ یا حب سودا سے کشید کر جو دوا نائجیلیا ساتیوا بنائی جاتی ہے اسی نائجیلیا ساتیوا عرق سے کورونا مرض کی دوا ریمیڈیسیور بنانے میں اہم جز کی طرح کام آتی ہے ۔اس بات کا علم ہوجانے کے بعد تو عالم کے ہم مسلمانوں کو اپنے رسول اکرم ﷺ کی ہدایات پر نہ صرف یقین کامل ہوجائیگا بلکہ آج کے بعد ہم اپنے رسول ﷺ کی باتوں پر عمل پیرا رہتے ہوئے اس کورونا سقم سے ڈرنا چھوڑ دیں گے یہ اس لئے بھی ضروری ہے اب تک ان ڈیڑھ سالوں میں عالم کے منجملہ مرنے والے دس بارہ لاکھ لوگوں میں اکثریت کورونا وبا سے نہیں بلکہ اس وبا کی مہلک سازی سے ڈر کے مرنے والوں کی ہے۔کاش کہ ہم اپنے آپ کو عاشقان رسول ﷺ ہمہ وقت کہتے نہ تھکنے والے ہم مسلمان، ان چیزوں کے فوائد ثابت ہونے کے بعد اس پر عمل پیرا ہونے کے بجائے اپنے آقاء نامدار کے احکامات کو من عن ماننے والے بم بن گئے ہوتے تو کتنا اچھا ہوتا۔ واللہ الاعلم بالتوفق الا باللہ

مندرجہ بالا آڈیو جمشید پور کے ایک نہایت مشہور اور تجربہ کار قلبی امراض کے اسپیشلسٹ ڈاکٹر محمد علی کا پیغام ہے۔ اسے ایک بار ضرور سن لیا جائےق

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں