37

کہانی شہباز گل کی سچ کی تلاش

کہانی شہباز گل کی سچ کی تلاش

تحریر:سردار طیب خان
[email protected]
پروفیسر ھوں،پاکستانی 25,30لاکھ روپے سے زیادہ ماہانہ کما رھا تھا امریکہ کا نیشنلٹی ہولڈر تھا ایسی لائف گزار رھا تھا جس کا یہاں بہت سے لوگ شائد خواب بھی نہیں دیکھ سکتے،سب کچھ چھوڑ کے صرف ملک کی محبت میں آیا تھا،سوچا تھا اپنے ملک کو بہتر کرنے کیلئے جتنا ھو سکا کروں گا،مگر یہاں میرے ساتھ کیا ھوا، 6/8 کے کمرے میں رکھا گیا، میرا قد چھ فٹ سے زیادہ ھے تصور کریں میں کیسے اس کمرے میں رہا ھوں گا, مجھ پر بے تحاشا تشدد کیا گیا، اتنا زیادہ کے میری طبیعت بگڑ گئی، اب تک اس ٹراما سے باھر نہیں نکل سکا، میرے اوپر عمر قید اور پھانسی تک کے چارج لگائے

گئے، مجھے زلیل کیا گیا، استاد ھوں مجھے ننگا کر کے فرش پر بٹھایا گیا، بے توقیر کیا گیا، میں نے یہاں کوئی اثاثے نہیں بنائے نہ تنخواہ لی کوئی، اپنی جیب سے بے انتہاء پیسہ عدالتوں اور کیسوں میں لگا چکا ھوں آج تک تھانوں اور عدالتوں کے چکر کاٹ رھا ھوں، اب سوچتا ھوں کیا ملا اس ملک کی محبت میں واپس آ کے، آپ لوگ خود بتائیں میرا حشر دیکھ کے باھر بیٹھا کوئی اس ملک کا بہترین دماغ، پروفیسر، ڈاکٹر،انجینیئر یا کوئی بھی انسان واپس آنےکا سوچے گا؟ پچھتا نہیں رھامگر آج سوچتا ضرور ھوں کیا ملا مجھے واپس آ کے،ڈاکٹر شہباز گل،یقین کریں یہ صرف الفاظ نہیں ھماری بربادی کی

پوری داستان ھیں، کوئی پاگل ھی ھو گا جو اب اس ملک کیلئے اپنا سب قربان کر کے آئے گا، شائد اب کوئی نہیں آئے گا۔💔
پاکستانیو جس جس کو اس ملک سے پیار ہے، آج ڈاکٹر شہباز گل کیلئے آواز اٹھانا اور اس کے کندھے کے ساتھ کندھا ملا کر کھڑا ہونا اس پر فرض ہو گیا ہے۔
اگر غیرت ہے تو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں