Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

بھارت کی جانب سے ایران کے ساتھ ڈبل ٹیکس ہٹانے کے بارے میں مفاہمتی دستاویز کی منظوری

بھارتی حکومت نے ایران کے ساتھ ڈبل ٹیکس لگانے پر پابندی کے بارے میں مفاہمت ہونے کا اعلان کیا ہے جس کے نتیجے میں دونوں ملکوں میں سرمایہ کاری میں اضافہ اور ٹیکس سے گریز کئے جانے کے اقدامات میں کمی آئے گی۔ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں اس دستاویز کی بنیاد پر ڈبل ٹیکس پر پابندی عائد کئے جانے کے بارے میں فیصلہ کیا گیا کہ جس پر ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے دورہ نئی دہلی میں دستخط ہوئے تھے۔دونوں ملکوں کے درمیان اس مفاہمت کے نتیجے میں دونوں ملکوں میں سرمایہ کاری اورماہر افراد نیز ٹیکنالوجی کے تبادلے کا عمل فروغ پائے گا اور دو طرفہ تجارتی تعاون کی توسیع کا عمل بھی تیز ہو گا۔ بھارتی حکومت نے اسی طرح ایران کے ساتھ صحت اور طبی تعلیم نیز زراعت کے شعبوں میں بھی تعاون کی مفاہمت کی منظوری دی ہے۔قابل ذکر ہے کہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے تین روزہ دورہ نئی دہلی میں تعاون کی پندرہ دستاویزات پر دستخط ہوئے تھے

Exit mobile version