پاکستانی لڑکیوں اور لڑکوں کے لئے علیحدہ قانون بنایا جائے کیپٹن عاصم ملک 128

پاکستانی لڑکیوں اور لڑکوں کے لئے علیحدہ قانون بنایا جائے کیپٹن عاصم ملک

پاکستانی لڑکیوں اور لڑکوں کے لئے علیحدہ قانون بنایا جائے کیپٹن عاصم ملک

دبئی(ایف ایس میڈیانیٹ ورک ) ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت کیپٹن عاصم ملک نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں پاکستانی لڑکیوں کی چینی لڑکوں کے ساتھ شادی اور بعد ازاں ان پر روا کئے جانے والے تشدد پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی انفرادی حرکتیں پاک چین تعلقات میں رخنہ ڈالنے کا سبب بن سکتی ہیں ۔حکومت پاکستان کو اس بڑھتے رجحان کا نوٹس لینا چاہیے

اور اس حوالے سے باقاعدہ قانون بنانا چاہیے کہ کوئی بھی پاکستانی لڑکی یا لڑکا کسی بھی غیر ملکی فرد سے شادی کرنے سے پہلے حکومت سے باقاعدہ اجازت لے اور اس اجازت نامے کی رو سے متعلقہ فرد کا مکمل بائیو ڈیٹا حاصل کر کے شادی کرنے کی اجازت دیں

کیپٹن عاصم ملک نے کہا کہ پاکستانی لڑکیوں کے والدین کو بھی اس حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہیے اور بنا تحقیق کے اپنی بیٹی کا رشتہ کسی بھی صورت میں کسی غیر ملکی فرد سے نہیں کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ بہت افسوس کا مقام ہے کہ کچھ پاکستانی لالچ میں آکر اپنی بیٹیوں کامستقبل برباد کر دیتے ہیں

جبکہ بعض واقعات میں لڑکیوں کی ضد بھی شامل ہیں انہوں نے حکومت پاکستان پر زور دیا کہ چین سمیت کسی بھی ملک میں شادی کر کے بسنے والے پاکستانی لڑکیوں اور لڑکوں کے لئے علیحدہ قانون بنایا جائے تاکہ حالیہ ہونے والے واقعات سے مستقبل میں بچا جا سکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں