نوجوانوں کو بیرونی ملک بھیجنے کا جھانسہ دیکر رقم ہتھیانے والی خاتون گرفتار
اسلام آباد(رپورٹ:چیف اکرام الدین) پڑھے لکھے بیروزگار نوجوانوں کا آسٹریلیا اور کینیڈا بھیجنے کا جھانسہ دے کر خاتون نے سو سے زائد افراد سے پانچ کروڑ روپے ہتھا لئے
فریال ملک کے نام سے کام کرنے والی اس خاتون جس کا اصلی نام عطیہ خالد ولد خالد محمود ہے کو ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سیل نے گرفتار کر لیا معاملے کی تفتیش جاری ہے
اس خاتون کا ایک بزنس پارٹنر بھی اس کے ساتھ فراڈ میں ملوث ہے جو خضر کے نام سے کام کرتا تھا اس کا اصلی نام اعجاز اختر ولد محمد اختر ہے وہ ابھی مفرور ہے اور ایف آئی اے اس کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں