Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ایک ہفتے میں 4 بینک لوٹنے والی ‘ڈاکو رانی’ گرفتار

ایک ہفتے میں 4 بینک لوٹنے والی 'ڈاکو رانی' گرفتار

ایک ہفتے میں 4 بینک لوٹنے والی ‘ڈاکو رانی’ گرفتار

امریکا (ایف ایس میڈیا نیٹ ورک) امریکا کے ادارے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی )نے 8 دن میں چار بینک لوٹنے والی ڈاکو رانی ‘پنک لیڈی کو گرفتار کر لیا۔35سالہ سرس بائز نامی خاتون پر الزام ہے کہ وہ 20 جولائی کے بعد سے ایسٹ کوسٹ کے علاقے میں اب تک 4 بینک لوٹ چکی ہے۔مذکورہ خاتون اپنی دو وارداتوں میں ‘گلابی (پنک) رنگ کا بیگ تھامے نظر آئی




جس کی وجہ سےنارتھ کیرولائنا میں ایف بی آئی حکام نے اسےڈاکو رانی پنک لیڈی ‘کا نام دیا۔ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ خاتون نے اپنی تمام ہی وارداتوں میں بینک اہلکار کو رقم کے مطالبہ کا ایک پرچہ دکھایا۔ایف بی آئی حکام کے مطابق خاتون کا ایک ساتھی بھی گرفتار کیا گیا ہے جس کی شناخت 38 سالہ ایلکس مورالز کے نام سے ہوئی۔




Exit mobile version