جدہ میں مقیم معروف کاروباری و سماجی شخصیت خالد رشید کی جانب افتخار چودھری کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام
جدہ(رپورٹ:نورالحسن گجر )جدہ میں مقیم معروف کاروباری و سماجی شخصیت خالد رشید کی جانب سے پی ٹی آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات افتخار چودھری کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں سیاسی جماعتوں کے اراکین کاروباری و سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔
ٹی آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات کے اعزاز میں چودھری خالد رشید کی جانب سے منعقدہ تقریب میں مسلم لیگ نون پی ٹی آئی پیپلز پارٹی کے سینئر راہنماؤں کی شرکت۔اور انجنئیر افتخار کو بھرپور انداز میں جدہ آنے پر ویلکم کیا گیا اور ایک بار پھر سے پارٹی کا ڈپٹی سیکرٹری میڈیا منتخب ہونے پر مبارکباد دی گی تقریب کی صدارت قاری آصف نے کی۔انجینئر افتخار چودھری نے کہا کہ میں یہاں پاکستان کا نمائیندہ ہوں عمران خان کی آواز ہوں جس طرح انہوں نے
خادم ھرمین شریفین کا ادب و احترام کیا ہے او شہزادہ محمد بن سلمان سے پاکستانیوں کی بات کی ہے ایسے ہی میں کروں گا۔پردیس میں سیاسی پارٹیاں نہیں چلتیں یہاں سماجی اور فلاحی کام کریں اور ایک پلیٹ فارم جو میں نے اور میرے عظیم دوستوں نے پچیس سال پہلے بنایا تھا اسی کا احیاء کریں۔تقریب کی نظامت ملک محی الدین نے کی جبکہ چودھری اکرم تنویر صدیق کان
انجم اقبال وڑائچ و دیگر نے خطاب کیا۔شرکاء میں انجینئر افتخار کے دیرینہ دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب کے آخر میں خالد رشید نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہاۂمارا یہ عزم ہے ہمیں سعودیہ میں سب سے پہلے پاکستان اور پاکستانی بننا اس کے بعد پارٹیوں کی بات کرنی ہے اور پلیٹ فارم غیر سیاسی ہے اور اس ہم جماعتوں سے بالا تر ہو کا اپنے ملک پاکستان کی بات کرتے ہیں
تقریب پاکستان تحریک انصاف کے عہدیدار جن میں سابق ریجنل صدر سلطان عبدالباسط، سابق سیکٹری جنرل انجم اقبال وڑائچ، صدر بزنس فورم چودھری ناصر حسن، تنوير صديق خان صدر سوشل ويلفير، صدر سینٹرل پنجاب انصر اقبال مغل ، ملک سجاد، چاند بدر، افتخار چیمہ، سہیل خانانی، عثمان بھٹی، رمیض رزاق، میاں غلام ہمصطفی سمیت دیگر نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔