اوورسیز پاکستانی اپنے آپ کو تنہا مت سمجھیں، کیپٹن عاصم ملک 118

اوورسیز پاکستانی اپنے آپ کو تنہا مت سمجھیں، کیپٹن عاصم ملک

اوورسیز پاکستانی اپنے آپ کو تنہا مت سمجھیں، کیپٹن عاصم ملک

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف )اوورسیز پاکستانی اپنے آپ کو تنہا نا سمجھیں، میری پوری صلاحیتیں اور کوششیں انکے ساتھ ہیں، موجودہ مشکل حالات جلد ختم ہوجائیں گے اور اوورسیز پاکستانی پھر سے اپنے معمولات انجام دیتے نظر آئیں گے، یہ باتیں معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور اوورسیز پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن عاصم ملک نے اپنے ایک بیان میں کیں،

انہوں نے کہا کہ کرونا کی وباء اور بعدازاں لاک ڈاون کی وجہ سے دیگر افراد کی طرح اوورسیز پاکستانی بھی مشکلات کا شکار ہیں لیکن ہم سب نے ان حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہے، گوکہ اوورسیز پاکستانیوں کو کمزور معاشی حالات کا سامنا ہے لیکن یہ سب کچھ زندگی سے وابستہ ہے اگر زندگی ہے

تو یہ مشکل حالات ایک بار پھر سے بہتری کی طرف لوٹ آئیں گے، کیپٹن عاصم ملک نے کہا کہ میری دھڑکنیں اوورسیز پاکستانیوں کیساتھ دھڑک رہی ہیں اور میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے اتنا ہی فکرمند ہوں جتنا انکے خاندان والے پریشان ہیں لیکن اس پریشانی سے باہر نکلنے کا واحد راستہ گھر میں رہنا ہے

لہذا میری اوورسیز پاکستانیوں سے گزارش ہے کہ حوصلہ نا ہاریں اور ان حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ گھر پر رہیں ان شاءاللہ متحدہ عرب امارات سمیت پوری سے بہت جلد کرونا وائرس کا خاتمہ ہوجائے گا




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں