مقبوضہ کشمیر ہندواڑہ میں مجاہدین نے انڈین آرمی پر قیامت ڈھا ڈی
بین الاقوامی( چیف رپورٹر)مقبوضہ کشمیر ہندواڑہ میں مجاہدین نے انڈین آرمی پر قیامت ڈھا ڈی میجر, کرنل سمیت متعدد واصل جہنم گزشتہ روز شام 5 بجے کے قریب مزاحمتی محاذTRF سے تعلق رکھنے والے کارکنوں نے ہندواڑہ میں ہندوستانی قابض فورسز پر ایک کامیاب حملہ کیا.
جس میں ایک کرنل, ایک میجر سمیت 5 سے زائد انڈین آرمی کے جوان واصل جہنم کئے گئے ہندوستانی فورسز کے متعدد فوجی شدید زخمی ہوگئے۔ٹی آر ایف کے مطابق یہ صاف ستھرا آپریشن تھا جس میں درستگی کی گئی تھی ، قابض بھارتی فورسز سے رائفلز اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا.TRFکے ساتھی آسانی کے ساتھ محفوظ منزل پرپہنچ گئے
.بزدل بھارتی فورسز جو بعد میں پہنچی انہوں نے بے گناہ کشمیری شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی اور ایک نوجوان سول لڑکے کو شہید کردیاگیا.دوسری جانب انڈین آرمی نے مجاہدین کمانڈر حیدر کو شہید کرنے کا بھی دعوی کیا ہے