97

قونصل جنرل نے کمیٹی کی جانب سے پاکستانی عمرہ زائرین کو دی جانے والی امداد اور مہمان نوازی کی دل کی گہرائیوں سے تعریف کی

 قونصل جنرل نے کمیٹی کی جانب سے پاکستانی عمرہ زائرین کو دی جانے والی امداد اور مہمان نوازی کی دل کی گہرائیوں سے تعریف کی
جدہ (نورالحسن گجر سے) جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل خالد مجید نے اپنے دفتر میں آج سعودی اوقاف کمیٹی جامعہ الخیریہ کے وفد سے ملاقات کی۔ وفد کی سربراہی ڈائریکٹر جناب فہد سعد محمد الضعسیری کر رہے تھے۔ ملاقات کے دوران قونصل جنرل کو کمیٹی کی رفاہی سرگرمیوں کے بارے میں بتایا گیا۔
قونصل جنرل نے کمیٹی کی جانب سے پاکستانی عمرہ زائرین کو دی جانے والی امداد اور مہمان نوازی کی دل کی گہرائیوں سے تعریف کی ، جو COVID-19 کے باعث بین الاقوامی پروازوں کی منسوخی کے بعد مارچ 2020 میں مکہ مکرمہ میں پھنس گئے تھے۔ قونصل جنرل نے وسیع انتظامات کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستانی عمرہ زائرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے پر سعودی
وزارت حج و عمرہ اور جامعہ الخیریہ کی کاوشوں کو سراہا۔قونصل جنرل نے خادم الحرمین الشریفین ، ولی عہد اور سعودی حکومت کی سعودی شہریوں اور غیر ملکیوں کی سلامتی اور سماجی و اقتصادی بہبود کے لئے موثر اقدامات کرنے پر تعریف کیا۔ اس میٹنگ میں ڈپٹی قونصل جنرل شایق احمد بھٹو اور کمیونٹی ویلفیئر اتاشی مجید میمن نے بھی شرکت کی




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں