پاکستان ویلفئیر ایسو سی ایشن جدہ کے جنرل سیکرٹری راجہ محمد بشیر کی جانب مارکیٹنگ کے بڑے نام ریاض احمد میمن کے اعزاز میں الودعی تقریب کا اہتمام کیا
جدہ(نورالحسن گجر سے )پاکستان ویلفئیر ایسو سی ایشن جدہ کے جنرل سیکرٹری راجہ محمد بشیر کی جانب مارکیٹنگ کے بڑے نام ریاض احمد میمن کے اعزاز میں الودعی تقریب کا اہتمام کیا جس میں کاروباری،سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔ریاض میمن عرصہ بیس سال سے پاکستانی مصنوعات کی نجی کمپنی میں بطور مارکیٹنگ اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں جو کہ اب فائنل ایگزٹ پر پاکستان جا رہے ہیں
انکے اعزاز میں منعقدہ تقریب کی صدارت راجہ بشیر نے کی تقریب میں پاک میڈیا زمہ دران نورالحسن گجر ،جانگیر خان ،عرفان کھٹانہ اور ہزارے وال اوورسیز پاکستانیز فورم کے چئیرمین چوہدری دلپزیر ،فنانس سیکرٹری امتیاز قریشی اور انکے قریبی ساتھیوں شائق میمن ،عمر طلعت ،انم حسین ،فیض حسین ،محمد صادق ،اصغر خان اور دیگر نے ریاض میمن کی کمیونٹی اور مارکیٹنگ کے شعبے میں ان کی خدمات کی تعریف کی اور انکے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا
جس نے پر ریاض میمن نے تمام احباب اور راجہ بشیر کا تقریب سجانے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کے اچھی یادیں اور آپ سب کی محبتوں کے ہمراہ اپنے وطن واپس جا رہا ہوں اپنے ملک جاکر یاد تو سب کی آئے گی ایک بہترین ٹائم گزرا ہے سب کے ساتھ ،تقریب کے آخر میں راجہ بشیر نے تقریب میں شریک تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور بہترین کیمونٹی اور مارکیٹنگ خدمات پر ریاض میمن کو شیلڈ دی ۔