Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی دونوں عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں, زبیدہ خانم

تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی دونوں عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں, زبیدہ خانم

تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی دونوں عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں, زبیدہ خانم

تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی دونوں عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں, زبیدہ خانم

لندن(بیورورپورٹ)پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کی نائب صدر زبیدہ خانم نے کہا کہ جن کے ٹیکس کے پیسوں سے پورے پاکستان میں میٹرو بسیں چل رہی ہیں وہ چنگچی رکشوں اور بسوں کی چھتوں پر سفر کرنے پر مجبور کردیے گئے ہیں، عمران خان کی وفاقی حکومت کو آصف علی زرداری چلا رہے ہیں اور بدلے میں عمران خان نے سندھ میں پیپلز پارٹی کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے، تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی دونوں عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی تعصب زدہ کرپٹ صوبائی حکومت صوبہ نہیں

جاگیریں بنانے میں لگی ہوئی ہے۔ پیپلزپارٹی 10 ہزار ارب روپے سے زائد خرچ کرنے کے باوجود بچوں کو کتے کے کاٹنے سے نہیں بچا سکی۔ سندھ رہنے کے لائق نہیں رہا، دنیا کی بدترین جگہوں میں شمار ہوتا ہے۔ مردم شُماری میں کراچی کی آبادی کم دکھانے کا فائدہ پیپلز پارٹی کو ہوا ہے۔ اسی لیے سندھ حکومت کراچی کی حق تلفی پر شور نہیں مچا رہی۔ زبیدہ خانم نے مزید کہا کہ سندھ میں 70 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں، شہر کو 13 سالوں میں پانی کا ایک اضافی قطرہ نہیں دیا گیا ہے، ٹرانسپورٹ کی ایک نئی بس نہیں چلائی گئی۔ این ایف سی ایوارڈ، پی ایف سی

ایوارڈ کے زریعے ڈسٹرکٹ کو براہِ راست دے دیا جائے اور آرٹیکل 140 اے کی تشریح کر کے منتخب بلدیاتی حکومتوں اور میئرز کے اختیارات، دائرہ کار، احتساب اور شعبہ جات آئین میں تحریر کر دیئے جائیں تو ملک بھر سے انتظامی امور سے متعلق تمام مسائل حل ہو جائیں گے۔ قوم جانتی ہے کہ آج پیپلزپارٹی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالنے والی ایم کیو ایم نے چند وزارتوں کی خاطر اپنے ہاتھوں سے بلدیاتی حکومت کے اختیارات اور

وسائل پیپلزپارٹی کی حکومت کو دیے تھے، انہوں نے مزید کہا کہ پاک سر زمین پارٹی پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جو تمام مسائل کے قابلِ عمل حل پیش کر رہی ہے، ہر پاکستانی کو اس میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے اور ہماری آواز میں اپنی آواز شامل کرنی چاہیے۔

Exit mobile version