133

غیر معینہ مدت تک افغانستان میں رہنے کے لیے تیار رہیں:جرمن وزیردفاع

برلن (یو این پی)جرمن وزیر دفاع نے افغانستان میں تعینات جرمن فوجیوں سے کہا ہے کہ وہ وہاں غیر معینہ مدت تک موجود رہنے کے لیے تیار رہیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق جرمن وزیر دفاع ارزولا فان ڈیئر لائن نے تسلیم کیا کہ افغانستان اپنی سلامتی کی ذمہ داریاں نبھانے کے لیے ضروری تیاری سے ابھی بہت دور ہے۔ فان ڈیئر لائن نے شمالی افغانستان میں مزار شریف کے دورے کے موقع پر وہاں تعینات جرمن فوجیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ یہ کسی طے شدہ وقت کی بات نہیں ہے جس پر سختی سے عمل کیا جا سکے۔مزار شریف میں جرمن فوجیوں کے فوجی اڈے پر اْرزولا فان ڈیئر لائن کا مزید کہنا تھا کہ جرمن فوجیوں کی تعیناتی کی مدت افغانستان میں دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں کی کامیابیوں پر منحصر ہے، ہمیں صبر کی اور طاقت کی ضرورت ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں