برازیل میں مسافر طیارہ گرگیا، 62 افراد سوار تھے
برازیل میں مسافر طیارہ گرگیا، 62 افراد سوار تھے
برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو میں مسافر بردار طیارہ گر گیا، طیارے میں 62 مسافر سوار تھے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹوئن انجن طیارہ برازیل کے جنوبی علاقے کاسکاویل سے ساؤ پاؤلو جا رہا تھا۔
غیر ملکی میڈیا کی جانب سے جاری کی جانے والی ویڈیو میں جہاز کو فضا سے زمین پتر گرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
حادثے کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زمین پر گرتے ہی جہاز میں آگ بھڑک اٹھتی ہے۔
ائیرلائن کا کہنا ہے کہ بدقسمت طیارے میں 58 مسافر اور عملے کے 4 افراد سوار تھے، حادثے کی وجہ اور مسافروں کے بارے میں ابھی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
برازیل کے سول ڈیفنس کا کہنا ہے کہ طیارے رہائشی علاقے میں گرااور کئی گھروں سے ٹکرایا۔
https://youtu.be/jaP5QhZz8Po