اترپردیش میں 7 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا جب کہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا 147

صوبہ اترپردیش میں 7 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا جب کہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا

صوبہ اترپردیش میں 7 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا جب کہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا

بھارت: اترپردیش میں 7 سالہ لڑکی زیادتی کے بعد قتل

بھارتی میڈیا کےمطابق صوبہ اترپردیش کے ضلع ایٹا میں 19 سالہ لڑکے نے 7 سال کی بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا۔

مقبوضہ کشمیر کے ضلع کٹھوا میں 8 سالہ بچی آصفہ کو اغوا کے بعد کئی روز تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا
مقبوضہ کشمیر کے ضلع کٹھوا میں 8 سالہ بچی آصفہ کو اغوا کے بعد کئی روز تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع ایٹا کےعلاقے گلہ منڈی میں پیر کی رات بچی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ شادی کی تقریب میں شریک تھی کہ اس دوران 19 سالہ سونو نامی نوجوان اہل خانہ سے نظر بچا کر بچی کو قریب ہی واقع زیر تعمیر عمارت میں لے گیا جہاں اس نے کمسن کو زیادتی کا نشانہ بنانے کےبعد قتل کردیا۔

پولیس کا کہناہےکہ شادی کی تقریب کے دوران بچی کے اہل خانہ نے اسے گمشدہ پاکر تلاش شروع کی تو بچی کی لاش قریب ہی واقع زیر تعمیر عمارت سے ملی۔ پولیس کے مطابق بچی کو گلا دبا کر قتل کیا گیا جب کہ واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔

بھارت میں ہر 15 منٹ میں ایک ریپ

بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سرکاری اعدادو شمار کے مطابق بھارت میں ہر 15 منٹ میں ایک بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے جب کہ 2016 میں بھارت میں زیادتی کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ ہوا اور 2015 کے مقابلے میں واقعات 82 فیصد بڑھے۔

واضح رہےکہ چند روز قبل بھارتی صوبے گجرات میں بھی 11 سالہ بچی کو زیادتی کےبعد قتل کیا گیا تھا۔علاوہ ازیں مقبوضہ کشمیر میں بھی 8 سالہ بچی سے زیادتی کے بعد اسے جلانے کی لرزہ خیز واردات ہوئی جس کے بعد بھارت میں اس واقعے کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے

حال ہی میں کرینہ کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں وہ مقبوضہ کشمیر کی بچی آصفہ کی حمایت میں ایک پلے کارڈ اٹھائے نظر آئی تھیں

کشمیری بچی کی حمایت پر کرینہ کپور کو مسلمان سے شادی کا طعنہ بھی دیا گیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں