کشمیری بچی سے زیادتی کے خلاف نہ بولنے پر امیتابھ بچن ’بزدل ‘ قرار 129

کشمیری بچی سے زیادتی کے خلاف نہ بولنے پر امیتابھ بچن ’بزدل ‘ قرار

کشمیری بچی سے زیادتی کے خلاف نہ بولنے پر امیتابھ بچن ’بزدل ‘ قرار

بھارتی اداکار پرکاش راج نے 8 سالہ کشمیری بچی آصفہ سے زیادتی کے خلاف آواز نہ اٹھانے پر بالی وڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کو بزدل قرار دے دیا۔

پرکاش راج بالی وڈ سمیت جنوبی ہندوستان کے سپر اسٹار اداکار ہیں جنہیں جاندار اداکاری کی وجہ سے بہت پسند کیا جاتا ہے۔ پرکاش راج متعدد بار بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بھی آئینہ دکھا چکے ہیں۔ لیکن اب انہوں نے 8 سالہ کشمیر بچی آصفہ سے اجتماعی زیادتی کے خلاف نہ بولنے پر امیتابھ بچن کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

مقبوضہ کشمیر کے ضلع کٹھوا میں 8 سالہ بچی آصفہ کو اغوا کے بعد کئی روز تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا
مقبوضہ کشمیر کے ضلع کٹھوا میں 8 سالہ بچی آصفہ کو اغوا کے بعد کئی روز تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا

بھارتی خاتون صحافی برکھا دت کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے امیتابھ بچن کو ’بزدل‘ قرار دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں 8 سالہ بچی سے اجتماعی زیادتی کے خلاف امیتابھ بچن نے ایک لفظ بھی نہیں بولا ہے جب کہ ان کی آواز جاندار ہے اور ایسے میں ان کی جانب سے مذمت نہ کرنے کو ’ بزدلی‘ سمجھتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے تھے کہ وہ اس معاملے میں کچھ بولیں لیکن انہوں نے بولنے سے صاف انکار کیا تاہم انہیں بولنا پڑے گا کیوں کہ یہ ایک بڑا واقعہ تھا

پرکاش راج کا مزید کہنا تھا کہ اداکار ہونے کے ناطے امیتابھ بچن سے کچھ بولنے کی امید تھی کیوں کہ معاشرے کو ٹھیک کرنے کی ذمہ داری ہم پر بھی عائد ہوتی ہے تاہم اگر اداکار ہی بزدل ہو جائیں گے تومعاشرہ بھی بزدل بن جائے گا۔

کشمیری بچی کی حمایت پر کرینہ کپور کو مسلمان سے شادی کا طعنہ

یاد رہے کہ امیتابھ بچن سے فلم کی تشہیری مہم کے دوران مقبوضہ کشمیر میں پیش آنے والے واقعے سے متعلق سوال کیا گیا تھا جس پر وہ صرف اتنا ہی کہہ کر خاموش ہوگئے تھے کہ اس واقعے سے گھن آتی ہے۔

امیتابھ بچن کی جانب سے واقعے کی مذمت نہ کرنے پر اداکارہ پوجا بھٹ نے بھی سوشل میڈیا پر انہیں کافی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

واضح رہے کہ مقبوضہ وادی میں ہونے والے انسانیت سوز واقعے نے پورے بھارت کو ہلا کر رکھ دیا تھا اور بالی وڈ شخصیات نے بھی اس واقعے کے خلاف احتجاجی تحریک میں حصہ لیا تھا۔

مقبوضہ وادی کے علاقے کٹھوا اجتماعی زیادتی کے واقعے کا پس منظر

رواں برس 17 جنوری کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے کٹھوا میں ایک 8 سالہ بچی کو اجتماعی زیادتی کے بعد بہیمانہ انداز میں قتل کر دیا گیا تھا۔

کشمیر کی آصفہ پر ظلم اور پریا کا کرب:تحریر سعدیہ احمد پاکستان

این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق بکروال کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی بچی کو کٹھوا کے علاقے رسانہ سے 10 جنوری کو اغوا کرنے کے بعد ایک ہفتے تک محصور رکھا گیا، اسے نشہ آور ادویات دی گئیں اور پھر گاؤں کے مندر میں 6 افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اس کا گلا دبا دیا۔

صوبہ اترپردیش میں 7 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا جب کہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا

بعدازاں بچی کو نیم مردہ حالت میں ایک جنگل میں لے جایا گیا اور وہاں اس کے سر پر ایک بڑا پتھر مار کر قتل کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں