آر آئی یو جے کا بول ورکرز کو تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ 150

آر آئی یو جے کا بول ورکرز کو تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

آر آئی یو جے کا بول ورکرز کو تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے کہا کہ ورکرز کو تنخواہیں اد ا نہ کی گئیں تو پرائم ٹائم میں ٹی وی چینلز کے دروازے بند کر دیں گے انہوں نے کہا کہ لاکھوں روپے تنخواہ لینے والے اینکرز کو چند ہزار تنخواہ لینے والے ورکز کا بھی احساس کرنا چاہیے

اسلام آباد (ایف ایس میڈیا نیٹ ورک) آر آئی یو جے کا بول ورکرز کو تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بول ورکرز کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے افطاری سڑک پر بول کے دفتر کے سامنے کی گئی۔

اس موقع پر مظاہرین نے بینر اور پوسٹرز اٹھا رکھے تھے ان میں لکھا تھا ورکرز کو تنخواہیں ادا کرو

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے کہا کہ ورکرز کو تنخواہیں اد ا نہ کی گئیں تو پرائم ٹائم میں ٹی وی چینلز کے دروازے بند کر دیں گے انہوں نے کہا کہ لاکھوں روپے تنخواہ لینے والے اینکرز کو چند ہزار تنخواہ لینے والے ورکز کا بھی احساس کرنا چاہیے۔

آرآئی یو جے کے صدر مبارک زیب خان نے کہا کہ بد قسمتی کی با ت ہے کہ رمضان میں بھی تنخواہیں ادا نہیں کی جارہی عید سر پر ہے اور ورکرز کی زندگی مشکلات سے دو چار ہیں۔

آر آئی یو جے کے جنرل سیکرٹری علی رضا علوی نے کہا کہ خود کو نمبرون چینل کہلوانے کا شوق رکھنے والے چینلز کو تنخواہوں کی ادائیگی میں بھی نمبر ون ہونا چاہیے انہوں نے کہا بد قسمتی سے یہ چینل کارکنوں کا استحصال کرنے میں نمبر ون ہے۔

آر آئی یو جے کے سیکرٹری فنانس اصغر چوہدری نے کہا کہ آر آئی یو جے ورکرز کے ساتھ کھڑی ہے اورہمیشہ ورکرز کے حقوق کاتحفظ کرے گی۔

ربجا کے صدر سردار شوکت محمود نے کہا کہ اگر ورکرز کو تنخواہیں ادا نہ کی گئیں تو آرآئی یو جے کیساتھ دفاتر کے دروازوں پر ہی عید کریں گے ارب پتی سیٹھوں کو شرم کرنی چاہیے۔

نیشنل پریس کلب کے نائب صدر کاشف رفیق نے کہا کہ بول کا معاملہ دیگر چینلز سے مختلف ہے دیگر چینلز کے مالکان اشتہارات کے بل کلیئر نہ ہونے کا بہانہ کرتے ہیں لیکن بول کا مالک تو کہتا ہے کہ ہمیں اشتہار نہیں چاہیں۔

تقریب سے ویڈیو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر شاہین گردیزی،جوائنٹ سیکرٹری آر آئی یو جے شیراز گردیزی،نائب صدر آر آئی یو جے صغیر چوہدری، نبی بیگ یونس، فہیم زبیر عباسی، طارق ورک اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں