نوازشریف کی احتساب عدالت کے 5 جون کے فیصلے کیخلاف درخواست کل سماعت کیلئے مقرر 101

نوازشریف کی احتساب عدالت کے 5 جون کے فیصلے کیخلاف درخواست کل سماعت کیلئے مقرر

نوازشریف کی احتساب عدالت کے 5 جون کے فیصلے کیخلاف درخواست کل سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی احتساب عدالت کے 5 جون کے فیصلے کے خلاف درخواست کل سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ سماعت کرےگا، عدالت نے نوازشریف کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کر رکھا ہے۔

سابق وزیراعظم نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ ہمیں لندن فلیٹ ریفرنس میں دفاع پہلے ظاہر کرنے پر مجبور کیا گیا جب کہ تینوں ریفرنسز میں اثاثے بنانے کا ایک ہی الزام لگایا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیب کے اہم گواہ واجد ضیاء کا بیان بھی تینوں ریفرنسز میں ایک ساتھ اور تینوں ریفرنسز کو یکجا ہونا چاہیے تھا، واجد ضیاء العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس میں بھی اپنا بیان مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔

نواز شریف کی جانب سے دائر درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ احتساب عدالت نے ہماری درخواست مسترد کر کے خلاف قانون فیصلہ جاری کیا، واجد ضیاء کا تینوں ریفرنسز میں ایک ساتھ بیان ریکارڈ نہ کرنے کا حکم نامہ کالعدم قرار دیا جائے۔

یاد رہے کہ احتساب عدالت نے 5 جون کو نواز شریف کی وہ درخواست مسترد کردی تھی جس میں انہوں نے استدعا کی تھی کہ ایون فیلڈ ریفرنس کے علاوہ دیگر 2 ریفرنسز میں واجد ضیاء اور تفتیشی افسر کے بیانات مکمل ہونے تک حتمی دلائل مؤخر کیے جائیں اور تمام ریفرنسز میں ایک ساتھ حتمی دلائل سنے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں