ڈیم پاکستان کی بقاء کیلئے ضروری ہیں، قربانی دینا ہوگی: چیف جسٹس 106

چیف جسٹس نے خواجہ سراؤں کو شناختی کارڈ جاری نہ کرنے کا نوٹس لے لیا

چیف جسٹس نے خواجہ سراؤں کو شناختی کارڈ جاری نہ کرنے کا نوٹس لے لیا

لاہور: چیف جسٹس نے خواجہ سراؤں کو شناختی کارڈ جاری نہ کرنے کا نوٹس لے لیا۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے عیدالفطر کے پہلے روز لاہور کےفاؤنٹین ہاؤس کا دورہ کیا تھا جہاں خواجہ سراؤں نے انہیں شناختی کارڈ جاری نہ کرنے سےمتعلق شکایات کی تھیں۔

جیونیوز کےمطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے خواجہ سراؤں کی شکایت پر انہیں شناختی کارڈ جاری نہ کرنے کا نوٹس لے لیا جس کی سماعت کل لاہور رجسٹری میں ہوگی۔

چیف جسٹس نے سماعت کے سلسلے میں چیف سیکریٹری پنجاب اور متعلقہ حکام سمیت اخوت فاؤنڈیشن کے امجد ثاقب کو کل طلب کرلیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں