مردم شماری اور الیکشن ایکٹ میں ہمارے ساتھ زیادتی کی گئی،نمائندگان خواجہ سرا 131

مردم شماری اور الیکشن ایکٹ میں ہمارے ساتھ زیادتی کی گئی،نمائندگان خواجہ سرا

مردم شماری اور الیکشن ایکٹ میں ہمارے ساتھ زیادتی کی گئی،نمائندگان خواجہ سرا

الیکشن کمیشن نے13 میں سے صر ف 4خواجہ سراؤں کی کاغذات نامزدگی قبول کی ہے۔عام انتخابات میں سیاسی جماعتوں کے امیدواران کروڑوں روپے خرچ کرتے ہیں۔ ہمارے پاس مالی وسائل کی کمی ہے۔ معاشرے نے ہمیں قبول کرنا شروع کردیاہے

اسلام آباد(ایف ایس میڈیا نیٹ ورک) غیر سرکاری تنظیم ایف ڈی آئی کے زیر اہتمام خواجہ سراؤں کی عہدیداران نے عام انتخابا ت سے قبل ان کی کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حوالے سے کہا کہ مردم شماری اور الیکشن ایکٹ میں ہمارے ساتھ زیادتی کی گئی تعدا د 10412بتاکر اصل تعداد ظاہر نہیں کی گئی۔

الیکشن کمیشن نے13 میں سے صر ف 4خواجہ سراؤں کی کاغذات نامزدگی قبول کی ہے۔عام انتخابات میں سیاسی جماعتوں کے امیدواران کروڑوں روپے خرچ کرتے ہیں ہمارے پاس مالی وسائل کی کمی ہے۔

معاشرے نے ہمیں قبول کرنا شروع کردیاہےاس مرتبہ امید کرتے ہیں کہ عوام ہم پر اعتماد کریں گے

کامیاب ہوکر عام عوام اور اپنی کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حل کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کریں گےملکی سیاستدان صرف پیسہ بنانے میں لگے رہتے ہیں، عام آدمی کے مفاد میں دور دور تک نہیں سوچتے۔

خواجہ سراؤں کے نمائندگان نیشنل پریس کلب اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے
خواجہ سراؤں کے نمائندگان نیشنل پریس کلب اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے

جمعرات کے روز نیشنل پریس کلب اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ سراؤں کے نمائندگان نے کہا کہ الیکشن ایکٹ کے مطابق ایک امیدوار 40لاکھ روپے تک اپنے الیکشن مہم پر خرچ کرسکتا ہے جبکہ ہمارے پاس کاغذات نامزدگی کے ساتھ فیس جمع کرنے کے پیسے بھی نہیں تھے۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا تہہ دل سے مشکور ہے جنہوں نے ہماری آواز سنی۔ یہ ہمارا آئینی اورقانونی حق ہیں کہ ہم بھی پارلیمنٹ میں بیٹھ کر قانون سازی کریں اپنے مسائل سے عام عوام کو آگا ہ کریں۔

خواجہ سراؤں کو معاشرے میں حقار ت کی نظر سے دیکھا جاتا تھاجو کہ اب وقت کے ساتھ عوام کا تاثر تبدیل ہوتاجارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم میں تعلیم یافتہ اور باشعور لوگ موجو د ہےعوام کے مفادمیں کام کریں گے۔ کسی بھی سیاسی جماعت کے منشور میں خواجہ سراؤں کی حقوق سے متعلق بات نہیں کی گئی۔

پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے اپنے 11نقطہ ایجنڈے میں ہمارے حقوق کا ذکر نہیں کیا۔(ن) لیگ ہو یا پاکستان پیپلز پارٹی کسی بھی سیاسی جماعت نے ہماری حقوق سے متعلق منشور میں تذکرہ نہیں کیا۔

خواجہ سراؤں میں نایاب جو کہ این اے 41سے اور پی پی 26 سے لبنہ لال عائشہ گلائی کی پارٹی سے الیکشن لڑیں گی۔

انتخابی نشان ریکٹ ہےآزاد امیدوار کے لئے ندیم کشش جو کہ این اے 53سے الیکشن لڑیں گے۔

ماریہ خان پی کے 31جن کا انتخابی نشان بھیڑہےامیدواران کا کہناتھاکہ اپنے حلقوں میں عام عوام کے مسائل حل کریں گے۔ سیاسی جماعتوں کے امیدواران الیکشن جیت کر پانچ سال بعد عوام کا دیدار کرتے ہیں۔

معاشرے نے ہمیں قبول کرنا شروع کردیا ہے۔ امید ہے کہ عوام ہم پر اعتماد کرکے کامیاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سول سوئٹی نے اہم کردار اد ا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں