Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کا موٹر سائیکل سوار افراد میں ہیلمٹ کی اہمیت و افادیت سے متعلق آگاہی مہم کا آغاز

ہیلمٹ کا استعمال کریں کیونکہ ہیلمٹ دوران سفر زندگی کی حفاظت کے لئے ضروری ہے، ہیلمٹ روڈ حادثہ کی صورت میں سر کی جان لیوا چوٹ سے محفوظ رکھتا ہے،سی ٹی او محمد بن اشرف

راولپنڈی (رپورٹ:رضوان نسیم منہاس )سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کا موٹر سائیکل سوار افراد میں ہیلمٹ کی اہمیت و افادیت سے متعلق آگاہی مہم کا آغاز آگاہی مہم کے دوران راولپنڈی مال روڈ پر موٹرسائیکل سوار افراد میں فری ہیلمٹ تقسیم کئے گئ 
چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی ایس ایس پی محمد بن اشرف نے موٹرسائیکل سوار افراد کو ہیلمٹ پہنائے۔اس موقع پر ڈی ایس ٹریفک کینٹ سرکل رفیع راٹھور اور ٹریفک پولیس کا ایجوکیشن ونگ بھی سی ٹی او کے ہمراہ تھا۔

سی ٹی او محمد بن اشرف نے موٹر سائیکل سوار افراد کو بریفنگ دی کہ ” ہیلمٹ کا استعمال کریں کیونکہ ہیلمٹ دوران سفر زندگی کی حفاظت کے لئے ضروری ہے، ہیلمٹ روڈ حادثہ کی صورت میں سر کی جان لیوا چوٹ سے محفوظ رکھتا ہے،

موٹرسائیکل سوار کا چہرہ گرمیوں میں گرم لو سے محفوظ رہتا ہے، ٹریفک کے شور سے کان محفوظ اور ہیلمٹ کے شیشہ سے آنکھیں محفوظ رہتی ہیں”۔سی ٹی او نے کہا کہ مو ٹر سائیکل پر روڈ حادثہ کی صورت میں انسانی جان کو ہونے والے نقصانات سے بچانے کے لئے موٹر سائیکل پر سوار دونوں سواروں کے لئے ہیلمٹ پہننا انتہا ئی ضروری ہے۔۔۔۔

Exit mobile version