نواز، مریم اور صفدر کی اپیلیں کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کئے جانے کا امکان 105

نواز، مریم اور صفدر کی اپیلیں کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کئے جانے کا امکان

نواز، مریم اور صفدر کی اپیلیں کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کئے جانے کا امکان

سلام آباد: احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف سابق وزیراعظم نواز شریف ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی اپیلیں کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کئے جانے کا امکان ہے۔

ایون فیلڈ ریفرنس میں عدالت سے سزا پانے والے تینوں مجرم اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں جہاں گزشتہ روز نواز شریف سے والدہ اور بھائی شہباز شریف نے ملاقات کی۔

ایک گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہنے والی ملاقات میں قانونی جنگ اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر بات چیت بھی ہوئے۔

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کل اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے اور ان کی اپیلیں وہاں دائر کی جائیں گی۔

یاد رہے کہ احتساب عدالت نے 6 جولائی ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو 11 سال، مریم نواز کو 7 اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں