جناح مسلم لیگ کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں میثاق مدینہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا
اسلام آباد جس کی صدارت جناح مسلم لیگ کے آرگنائزر پروفیسر آزاد بن حیدر ایڈووکیٹ نے کی۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پرایؤیٹ سکول
ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر بابر نے کہا کہ پروفیسر آزاد بن حیدر نے اپنی ساری زندگی بانیانِ پاکستان کے نام کی ہے اس پارٹی کا منشور ووٹر کو ایجوکیٹ کرنا مقصود ہے تعلیم کی بنیاد پر تبدیلی چاہتے ہیں پاکستان کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرنا ہے 25۔A آرٹیکل کے تحت پانچ سے سولہ سال تک کے بچے کی تعلیم مفت ہے
اور ریاست اس کی پابند ہے ڈھائی کروڑ بچے سکول سے باہر ہیں فیڈریشن کی تمام اکائیاں اور وفاق اس ہر فوری عملدرامد کرے۔ فرح خان ایم این اے نے کہا کہ آقائے نامدار خاتم النبین حضرت محمد ؐ نے خطبہ حجتہ الوداع بنی نوع انسان کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ اے لوگوں خواتین کو ان کے مطابق حقوق ادا کرو۔ پاکستان کا آئین نے بھی خواتین کے حقوق کا ضامن ہے۔
یہ کانفرنس مطالبہ کرتی ہے کہ پاکستان کی خواتین کو حقوق، ملازمتوں اور شعبہ تعلیم ان کے حقوق دیئے جائیں۔ڈاکٹر ریاض احمد تمغہ امتیاز، چیف ایڈوائز ز جناح ریسرچ سینٹر نے کہا کہ ہر گاہ بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جنا ح نے 90بار اپنی تقاریر میں پاکستان کی ریاست کو قرآن و سنت کے مطابق چلانے کا عند یہ دیا یہ امر باعث خوش آئیند ہے کہ آئین پاکستان میں اسلامی مشاورتی کونسل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ لیکن یہ امر باعث سخت تشویش ہے کہ کونسل کی 800سے زائد سفارشات داخل دفتر کر دی گئی۔ یہ کانفرنس مطالبہ کرتی ہے کہ کونسل کی سفارشات پر عمل درآمد کرنے کے لئے پارلیمنٹ کو پابند کرنے کی ترمیم کی جائے۔ کنور محمد دلشاد سابق سیکرٹر ی الیکشن کمیشن آف پاکستان، مشیر اعلیٰ الیکشن رفارمز جناح مسلم لیگ نے کہا ہے
کہ ہر گاہ کہ بانی پاکستان قائداعظم نے 10جولائی 1947کو پاکستان کے لئے اپنے دست مبار ک سے لکھا ہے کہ پاکستان کو فرانس کا صدارتی نظام اپنانا چاہئے وگرنہ انڈیا پاکستان کو جڑ سے اکھاڑ پھنیکے گا۔ Road To Mecca کے مصنف ڈاکڑ محمد اسد نے فرانس کو خلافت راشدہ کے قریب قراردیا ہے فرانس کے آئین بہت سی خوبیاں بیان کی ہے۔ جن میں صدر کا انتخابی حلقہ ملک کے کل ووٹر پر مشتمل ہے اور51فیصد ووٹ حاصل کرنا لازمی ہے۔ دوسر ا پارلیمنٹ کے امیدوار کے لئے اپنے کل ووٹوں کو 51فیصد حاصل کرنا لازمی ہے۔
تیسر ا پارلیمنٹ کا کوئی رکن وزیر نہیں بن سکتا مقننہ اورانتظامیہ میں علیحدہ علیحدہ ہیں۔ چھوتا ملک کے ہر شعبے سے قابل ترین فرد کو وزیر بنایا جاتاہے۔ پانچوں بلدیاتی ادارے اتنے مضبوط ہیں کہ 80فیصدی مسائل مقامی سطح پر حل ہوتے ہیں۔ حشمت حبیب ایڈوکیٹ سپریم کورٹ مشیر اعلیٰ جناح مسلم لیگ (بنیادی حقوق) نے کہا کہ آئین میں اٹھارویں ترمیم کے دیرینہ مطالبہ کو مد نظر رکھتے ہوئے خوش دلی سے متفقتہ طو پر منظور کی گئی امید کی جارہی تھی کہ صوبے مظبوط ہوکر پاکستان کے وفاق کو مظبوط کریں گے۔
مگر صوبوں کے اکثر محکمہ جات کی منفی کارگردگی نے ریاست کو کمزور کرنے پالیسی بنا رکھی لہذا یہ کانفرنس مطالبہ کرتی ہے کہ پارلیمنٹ کی تمام جماعتوں کو اس ترامیم کا از سرنو جائز ہ لے کر مناسب ترمیم کی جائیں گی تاکہ پاکستان ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہوسکے۔
یوسف عزیز مشیر اعلیٰ میڈیا جناح مسلم لیگ پاکستان نے کہا کہ ہر گاہ تحریک پاکستان کے دوران جب ہندہ نعرزہ لگاتے کہ ہندی، ہندو، ہندوستان تو مسلم لیگی جوابی نعرہ لگاتے مسلم، اردو، پاکستان،
پاکستان کی پہلی آئین ساز اسمبلی میں اردو کو سرکاری بنانے کا بل پاس کیا گیا۔ تو مشرقی و مغربی پاکستان کے تمام مسلمان نمائندوں نے اس بل کی ت اسلام آباد