Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

پی پی کا وزیراعظم، وزرا کے نام ای سی ایل میں ڈٓالنے کیلئے وزیرمملکت داخلہ کو خط

پی پی کا وزیراعظم، وزرا کے نام ای سی ایل میں ڈٓالنے کیلئے وزیرمملکت داخلہ کو خط

پی پی کا وزیراعظم، وزرا کے نام ای سی ایل میں ڈٓالنے کیلئے وزیرمملکت داخلہ کو خط

پی پی کا وزیراعظم، وزرا کے نام ای سی ایل میں ڈٓالنے کیلئے وزیرمملکت داخلہ کو خط

اسلام آباد: پیپلزپارٹی نے وزیراعظم عمران خان سمیت کئی حکومتی وزرا کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے وزیر مملکت برائے داخلہ کو خط لکھ دیا۔

پیپلزپارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر کی جانب سے وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کو خط لکھا گیا ہے جس میں وزیراعظم عمران خان سمیت حکومتی وزرا اور کئی رہنماؤں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہےکہ کئی وزرا اور رہنماؤں کےخلاف کرپشن کے الزامات کی تحقیقات ہورہی ہیں، جن وزرا اور پارٹی رہنماؤں کے خلاف تحقیقات ہورہی ہیں ان کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔

خط میں مطالبہ کیا گیاہے کہ وزیراعظم عمران خان، پرویز خٹک، فہمیدہ مرزا، خالد مقبول صدیقی اور زبیدہ جلال کے نام بھی ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔

خط میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان، سینئر وزیر عاطف خان، پنجاب کے سینئر وزیر علیم خان اور جہانگیر ترین کے نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹس پر ای سی ایل میں نام ڈالے جاسکتے ہیں تو پی ٹی آئی رہنماؤں کےنام بھی ڈالے جائیں، پیپلزپارٹی توقع کرتی ہے سب کے ساتھ مساوی سلوک ہوگا۔

واضح رہےکہ جعلی بینک اکاؤنٹس سے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی ہے جس کی روشنی میں حکومت نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، پارٹی صدرآصف علی زرداری، فریال تالپور، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور سابق وزیراعلیٰ قائم علی شاہ سمیت 172 افراد کے ملک سے باہر جانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

Exit mobile version