صحافیوں کیلئے محترم افضل بٹ اور جرنلسٹ پینل کی طرف سے آج ایک اور خوشخبری ۔ میڈیا انکلیو 161

صحافیوں کیلئے افضل بٹ اور جرنلسٹ پینل کی طرف سے آج ایک اور خوشخبری ۔ میڈیا انکلیو

صحافیوں کیلئے  افضل بٹ اور جرنلسٹ پینل کی طرف سے آج ایک اور خوشخبری ۔ میڈیا انکلیو

تفصیلات کے مطابق پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ نےراولپنڈی موٹر وے چکری انٹر چینج کے قریب واقع موضع راجڑ میں “صحافیوں کے لیے میڈیا انکلیو ہائوسنگ سوسائٹی

“کے نام سے ایک نئی پرائیویٹ رہائشی سکیم کا اعلان کیا ہے۔جس میں ترجیحی بنیادوں پر راولپنڈی اسلام آباد میں فرائض انجام دینے والے صحافیوں کو پلاٹس دیے جائیں گےباقی ماندہ پلاٹس ملک بھر کے صحافیوں کو دیے جائیں گے ۔

پلاٹوں کے مجوزہ سائز 5مرلہ۔10 مرلہ اور 2 کنال ہیں،جڑواں شہروں کے صحافیوں کی ایک کثیر تعداد نے اتوار 30 دسمبر کو سائٹ کا وزٹ کیا

جہاں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ اور

دیگر ماہرین نے منصوبہ کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اس موقع پر نیشنل پریس کلب کے صدر طارق چوہدری اور سیکرٹری شکیل انجم عمران یعقوب ڈھلوں انور رضا سمیت متعدد منتخب نمائندے بھی

موجود اور کارکن صحافی موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں