مہمند قبائل کے مشران نمائندوں نے نیشنل پریس کلب اسلام آبا دمیں پریس کانفرنس
مہمند ڈیم کے مختص زمین چھ قبائلی قوموں کی ملکیت ہے،
جبکہ حکومت صرف ایک مخصوص قوم سے رابطے میں ہے۔موجود ہ حکومت سے مطا لبہ کرتے ہوئے کہا کہ مہمند ڈیم سے سارے قوموں کا اعتماد میں لیا جائے۔
کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیر اعظم عمران خان کی ڈیموں سے متعلق ویژ ن کی حمایت کرتے ہیں۔
ڈیم کی زمین سے متعلق حکومت صرف سیر سید اں میگان قوم کو توجہ دے رہی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ مہمند ڈیم کے لئے ہم اپنی زمینیں چیف جسٹس آ ف پاکستان کوتحفے میں دینا چاہتے ہیں۔ کہا کہ ڈیم بننے کی بھر پور حمایت کرتے ہیں۔ڈیم ملکی ترقی میں اہم کردار ادا
رکرے گا۔ لیکن موجود ہ حکومت ہمارے مسائل حل کرانے میں سنجیدگی کا مظاہر ہ دیکھائیں۔ صرف ایک قوم کو بنیادی سہولیات دینا اور باقی 5قوموں کی حقوق کو نظر انداز کرنا نا انصافی ہے۔
ضلع مہمند تحصیل پڑانگ کے مشران نمائندوں نے مزید کہا کہ ہمارے تحصیل میں تعلیم اور صحت سے متعلق بنیاد ی سہولیات فراہم کئے جائیں، صاف پانی سمیت وہاں کے نوجوانوں کو روزگا ر کے مواقع بھی دیئے جائیں۔