100

میر شکیل الرحمان کا کہنا تھا کہ میڈیا کے موجودہ بحران کے حل کے لیے حکومت،نیشنل پریس کلب اور صحافتی تنظیموں کے ساتھ ملکر چلنے کو تیار ہیں

میر شکیل الرحمان کا کہنا تھا کہ میڈیا کے موجودہ بحران کے حل کے لیے حکومت،نیشنل پریس کلب اور صحافتی تنظیموں کے ساتھ ملکر چلنے کو تیار ہیں

اسلام آباد (پریس ریلیز) جنگ جیو گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان نے آئندہ کسی بھی ورکر کو برطرف نہ کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ میڈیا بحران کے باعث تنخواہوں میں عارضی طور پر بیس فیصد کٹوتی مجبوری ہے،

نیشنل پریس کلب کے سیکرٹری انور رضا سے ایک گھنٹہ ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو کے دوران میر شکیل الرحمان کا کہنا تھا کہ میڈیا کے موجودہ بحران کے حل کے لیے حکومت،

نیشنل پریس کلب اور صحافتی تنظیموں کے ساتھ ملکر چلنے کو تیار ہیں ہم اس بحران میں میڈیا ورکرز کی جلد تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں،

انہوں نے کہا کہ ہمیں بھی ملکی معاشی صورتحال کا ادراک ہے اس بحران سے نکلنے کے لیے ہمیں مل کر حکمت عملی طے کرنا ہوگی،

اس موقع پر سیکرٹری نیشنل پریس کلب کا کہنا تھا کہ جنگ جیو گروپ اداروں سے چھانٹیوں کا سلسلہ فوری بند کر ے اور ورکرز کی تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنانے کے لئے مقررہ تاریخ کا اعلان کرے اور ورکرز کے بقایاجات فوری ادا کیے جائیں بصورت دیگر صحافتی تنظیمیں آئین اور قانون کے مطابق سخت اقدامات کرنے کو تیار ہیں۔

سیکرٹری نیشنل پریس کلب نے مطالبہ کیا کہ جنگ جیو گروپ کے معاشی حالات بہتر ہوتے ہی فوری طور پر دیگر شہروں کے بند اسٹیشنزکو بحال کیا جائے اور تنخواہوں پر لگائے جانے والی کٹوتی کو ختم کیا جائے۔

نیشنل پریس کلب کے مطالبہ پر میر شکیل الرحمان نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر سیکرٹری نیشنل پریس کلب کاکہنا تھا کہ اگر برطرف ورکر ز کو بحال نا کیا گیا اور واجبات کی ادائیگی میں تاخیری حربے استعمال کیے گئے

تو ہم آئین اور قانون کے ساتھ ساتھ سڑکون پر نکلیں گے حالات کی تمام تر ذمہ داری میڈیا مالکان پر ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں