192

پاکستان تحریک انصاف رکن صوبائی اسمبلی ایم پی اے طفیل انجم نے کہا کہ کرپشن کا خاتمہ عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کا مشن ہے

کرپشن کا خاتمہ پاکستان تحریک انصاف کا مشن ہے۔طفیل انجم
ملک دشمنوں کے خلاف پوری قوم متحد ہیں دشمن ممالک پاکستان کو کمزور نہ سمجھیں۔رکن صوبائی اسمبلی


اسلام آباد(چیف اکرام الدین) پاکستان تحریک انصاف رکن صوبائی اسمبلی ایم پی اے طفیل انجم نے کہا کہ کرپشن کا خاتمہ عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کا مشن ہے کیونکہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے پاکستان کا بچہ بچہ ملک کی سلامتی اور ملک کی ترقی کیلئے کوشاں ہیں کیونکہ پہلے حکومتوں نے ملک کو مقروض کیا ہے لیکن پاکستان تحریک انصاف واحد پارٹی ہے

جوکہ پاکستان کو قرضے سے نکال سکتی ہے رکن صوبائی اسمبلی ایم پی اے طفیل انجم نے گلوبل ٹائمز یورپ اخبار اور اردو گلوبل یوکے برطانیہ اخبار کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ دشمن عناصر اور دشمن قوتوں کے خلاف پاکستان کا بچہ بچہ افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے ہم افواج پاکستان پر فخر کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے

مگر کوئی اسے ہماری کمزوری نہ سمجھے ملک دشمنوں کے خلاف پوری قوم متحد ہے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پاکستان میرٹ اور قانون کی بالادستی آئین کی حکمرانی اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں صحت اور تعلیم کے نظام میں تبدیلی لائی جا رہی ہے کیونکہ عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتائی کو برداشت نہیں کیا جائیگا پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بھی بڑی تیزی کے ساتھ پہلے سے زیادہ بہتر ہو رہی ہے جو قابل ستائش ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالی وطن عزیر کو ہر قسم مصیبتوں اور دشمن قوتوں سے نجات دیں اور وطن عزیز کو امن کا گہوارہ بنا دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں