Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ای۔لائبریری راولپنڈی پاکستان لائبریرین ویلفیئر آرگنائزیش اور جناح یوتھ فارم پاکستان کے سٹوڈنٹس اف کشمیر ساگاکے تعاون سے آزادیِ کشمیرمیں اکیڈمیا کے کردار پر ایک سیمنار منعقد

سمینار کے مہمانِ خصوصی تحریک آزادیِ کشمیر کی متحرک شخصیت ڈاکٹر نذیر گیلانی تھے

ای۔لائبریری راولپنڈی نے پاکستان لائبریرین ویلفیئر آرگنائزیش اور جناح یوتھ فارم پاکستان کے سٹوڈنٹس اف کشمیر ساگاکے تعاون سے آزادیِ کشمیرمیں اکیڈمیا کے کردار پر ایک سیمنار منعقد کیا۔

سمینار کے مہمانِ خصوصی تحریک آزادیِ کشمیر کی متحرک شخصیت ڈاکٹر نذیر گیلانی تھے اور بطور پریذیڈنٹ جموں کشمیر کونسل فار ہیومن رائٹس کے فرائض بھی سرانجام دے رہے ہیں۔

اس سمینار کا مقصد تعلیم یافتہ اور طالبعلم نوجوانوں کے اندر آزادیِ کشمیر کی تحریک کی اہمیت کو اُجاگر کرنا تھا۔ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان ویلفیئر ارگنائزیشن آسلام آباد کی سیکرٹری جنرل اور جناح یوتھ فارم پاکستان کی ممبر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں ہو سکتا اور اقوامِ متحدہ کو چاہیے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے

سمینار سے ڈاکٹر مجاہد گیلانی اور سٹوڈنٹس اف کشمیر کے ساگا کے چیئرمین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے اندر جو ظلم و ستم ہو رہا ہے عالمی دنیا کو اس کو نوٹس لینا چاہیے اور کشمیر ی عوام کو انکی آزادی کا حق دلایا جائے۔

شائستہ صفیح پی۔وی۔اینکر اور کشمیر میگزین کی ایڈیٹر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی آزادی تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے اور انشاء اللہ کشمیر ایک دن آزاد ہو کر رہے گا۔اور کشمیری شہداء کا خون رنگ لائے اور انشاء اللہ ہم آزادی کی اس جدوجہد میں کامیابی سے ہمکنار ہوں گے۔

ڈاکٹر عبداللہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر ی مسلمان ستر سال سے کشمیر کی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں لیکن عالمی دنیا کا خاموش رہنا اور سوالیہ نشان ہے۔اور دنیا میں جو امن کے داعی ملک ہیں انہیں بالخصوص کشمیر کے مسئلہ کو حل کرانے میں اپنا کردار اداکرنا چاہیے۔ آخر میں تمام شرکاء نے ای۔لائبریری راولپنڈی کی انتظامیہ کاسمینار منعقد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

Exit mobile version