106

اسلام آباد،جرنلسٹ فائونڈیشن اور آر آئی یو جے (دستور )کے زیر اہتمام پی آئی ڈی کے با ہر لگا ئے گئے اے ٹی ورکر ز بحالی کیمپ کے چوبیس(24) روز مکمل ہوچکے ہیں

اسلام آباد،جرنلسٹ فائونڈیشن اور آر آئی یو جے (دستور )کے زیر اہتمام پی آئی ڈی کے با ہر لگا ئے گئے اے ٹی ورکر ز بحالی کیمپ کے چوبیس(24) روز مکمل ہوچکے ہیں ۔ مختلف تنظیموں اور صحافی ساتھیوں کا احتجاجی کیمپ میں آمد کا سلسلہ جا ری ہے

،آج بھی صحافی ساتھی عون نقوی،مظفر بھٹی،فوزیہ شہناز،فائزہ شاہ،عبدل العزیز بٹ،طارق محمود،رضوان نسیم، شہزاد آفریدی سمیت مختلف مکتبہ فکر کے افراد بھی متاثر ین سے اظہار یکجہتی کیلئے آئے،جرنلسٹ فائونڈیشن کے جنرل سیکرٹری تنزیل الرحمن

،سینئر نائب صدر سید طاہر جعفری،نائب صدر ارشد بلوچ،سیکرٹری اطلاعات رفاقت حسین اور سینئر صحافی مظفر بھٹی نے اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ

حکومت اور سیٹھوں کے گٹھ جوڑ نے اشتہار نہ ملنے کا ڈرامہ رچا کر صحافیوں کا معاشی قتل کر رہے ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ن لیگ کی حکو مت کے پہلے چھ ماہ کے دوران پر نٹ اور الیکڑانک میڈیا کو 70کروڑ کے سر کا ری اشتہار جا ری ہو ئے تھے

جبکہ پی ٹی آئی حکو مت چھ ماہ میں پر نٹ اور الیکڑانک میڈیا کو ایک ارب سے زائد کے اشتہار جاری کر چکی ہے ،مالی بحران سب ٹوپی ڈرامہ ہے

،اے ٹی وی کے ورکر کو دانستہ بحال نہیں کیا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ حکو مت اے ٹی وی کے ورکروں کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو نے سے پہلے بحال کرے۔

جا ری کر دہ
جے ایف میڈ یا سیل
01-03-2019

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں