115

ا ے ٹی ورکر ز بحالی کیمپ کے ستائیس روز مکمل، حکو متی نمائندوں کا ضمیر جگا نے کیلئے گندے انڈوں اور ٹماٹروں سے استقبال کا اعلان

ا ے ٹی ورکر ز بحالی کیمپ کے ستائیس روز مکمل، حکو متی نمائندوں کا ضمیر جگا نے کیلئے گندے انڈوں اور ٹماٹروں سے استقبال کا اعلان

اسلام آباد،جرنلسٹ فائونڈیشن اور آر آئی یو جے (دستور )کے زیر اہتمام پی آئی ڈی کے با ہر لگا ئے گئے اے ٹی ورکر ز بحالی کیمپ کے ستائیس(27) روز مکمل ہوچکے ہیں ۔ متاثر ین کا پی آئی ڈی کے با ہر حکو متی نمائندوں کا ضمیر جگا نے کیلئے گندے انڈوں اور ٹماٹروں سے استقبال کا فیصلہ۔ مختلف تنظیموں اور صحافی ساتھیوں کا احتجاجی کیمپ میں آمد کا سلسلہ جا ری ہے

،آج بھی سی ڈی اے لیبر یونین امان اللہ خان گروپ کے سیکرٹری خزانہ الیا س قادری،بانی ربجا قربان ستی،صدر نثار احمد،سیکرٹری جنرل آرآئی یو جے خاور نواز راجہ،مظفر بھٹی،راجہ عتیق،واجد خان،رانازاہد،لیاقت جدون،فاروق احمد،

ملک نوید،توقیر شاہ،محمد عتیق،فائزہ شاہ اور جواد شاہ سمیت مختلف مکتبہ فکر کے افراد متاثر ین سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی کیمپ میں آئے، مظہر اقبال صدر آر آئی یو جے (دستور)، تنزیل الرحمن بٹ جنرل سیکرٹری جرنلسٹ فائونڈیشن

،سیکرٹری اطلاعات رفاقت حسین اور سینئر صحافی مظفر بھٹی نے اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ آج اے ٹی وی متاثر ین کے پر امن احتجاج کوستائیس دن ہو چکے ہیں مگر وزیر اطلاعات سمیت حکو متی نما ئندوں نے مسئلہ حل کر نے کے بجائے صرف لا رے لگائیں ہیں،

متاثرین کی بحالی کیلئے کو ئی عملی اقدام نہیں اٹھایا ، اب اگلے مر حلے میں پی آئی ڈی کے گیٹ پر ٹائر جلا کر دھر نا دیا جا ئے گا

، کیو نکہ آٹھ ماہ سے بے روز گا ر اے ٹی وی ورکروں کے گھروں کے چو لہے ٹھنڈے پڑ چکے ،فیسوں کی عد م ادائیگی پر بچوں پر تعلیم کے دروزے بند ہو چکے ہیں

مگر تبدیلی کی دعویدار حکو مت کو شر م نہیں آئی،نیا پاکستان بنا نے کا اعلان کر کے اقتدار میں آنے والی حکو مت نے صحا فیوں کا معاشی قتل شروع کر دیا ہے ،

انہوں نے وزیر اعظم سے مطا لبہ کیا ہے کہ آ ٹھ ماہ سے بے روز گا ر اے ٹی وی ورکروں کو بحال اور صحا فیوں کا معاشی قتل کر نے والے نجی میڈیا مالکان کو لگام ڈالیں۔
جا ری کر دہ

جے ایف میڈ یا سیل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں