Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی خاموشی افسوس ناک ہے وزیر اعظم عمران خان نے نئے پاکستان کا وعدہ کیا تھا

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی خاموشی افسوس ناک ہے وزیر اعظم عمران خان نے نئے پاکستان کا وعدہ کیا تھا

اے ٹی وی چینل کے 72 ملازمین 8 مہینوں سے تنخواوں سے محروم۔بانی و صدر جذبہ اتحاد یونین


رپورٹ فائزہ شاہ کاظمی)غیر ملکی اخبار گلوبل ٹائمز یورپ اور بین الاقوامی اعلی صحافتی تنظیم کے بانی و صدر اکرام الدین نے کہا کہ حکومت صحافیوں کے ساتھ جاری ظلم و بربریت بند کرے ATV کے 72 ملازمین 8 مہینوں سے اپنے تنخواوں سے محروم ہے جو موجودہ حکومت پر سوالیہ نشان ہے حکومت صحافیوں کے مسائل حل کرنے کی بجائے صحافیوں کے ساتھ ناروا سلوک کر رہی ہے صحافیوں کے ساتھ ظلم و بربریت جاری ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے حکومت کی ناقص کارکردگی سے عوام اور صحافی حضرات پریشان ہے میڈیا ریاست کی چوتھا ستون ہے لیکن موجودہ حکومت اس ستون کو گرانے میں مصروف ہے روز بروز صحافیوں کے مسائل و مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی خاموشی افسوس ناک ہے وزیر اعظم عمران خان نے نئے پاکستان کا وعدہ کیا تھا لیکن نئے پاکستان میں عوام اور صحافی حضرات حکومت سے مایوس نظر آرہے ہے حکومت نے صحافیوں کو کوئی ریلیف فراہم نہیں کیا دنیا بھر میں میڈیا آزاد ہے لیکن پاکستان میں میڈیا غلامی کا شکار ہے کیونکہ پاکستانی حکومت نے میڈیا کو غلام بنایا ہے اس وجہ سے میڈیا حکومت کے خلاف کچھ نہیں بول سکتا اخبار مالکان بھی سیاستدانوں کی اپنے ہی بندے ہوتے ہے اخبار مالکان کو کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن مسئلہ ہمارے مظلوم طبقے کو ہے جو صحافی حضرات ہے انکو مشکلات ہے انہوں نے کہا کہ جن چینل اور اخبارات کے صحافی تنخواوں سے محروم ہے ان صحافیوں کو میڈیا مالکان فوری طور پر تنخوایں فراہم کرے اور اے ٹی وی چینل کے جتنے ملازمین بھی تنخواوں سے محروم ہے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے مطابلہ ہے کہ ان صحافیوں کو بھی تنخوایں فراہم کرے تا کہ ان کے مسائل حل ہو سکے بانی و مرکزی صدر جزبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ اکرام الدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اخباری نمائندگان ،چینل کے نمائندگان و دیگر میڈیا سے وابسطہ صحافیوں کے مسائل کو میڈیا مالکان اور حکومت وقت ترجیحی بنیادوں پر حل کرے کیونکہ صحافی ملک کا عظیم سرمایہ ہے اور اس سرمائے کا خیال رکھنا حکومت اور ہم سب کا فرض اور ذمہ داری ہے۔

Exit mobile version