78

رحیم یار خان سے رئیس محمد احسن ایڈوکیٹ نے کہا کہ میری کاوش جو کہ کرپشن سے پاک پاکستان کے عنوان پر ہے مجھے بے حد پزیرائی ملی

اسلا م آباد (فائزہ شاہ ) سابقہ آزادا میدوار برائے پی پی رحیم یار خان سے رئیس محمد احسن ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈڈویلپمنٹ مخدوم خسروبختیار اور پنجاب کے صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت کی آمدن سے زائد اثاثہ جات سے متعلق نیب میں 6ماہ قبل درخواستیں جمع کرائیں ہیں۔ لیکن نیب حکام جانب سے کوئی قانونی کاروائی عمل میں نہیں لائی جارہی۔ جمعہ کو نیشنل پر یس کلب اسلا م آبا دمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابقہ آزادا میدوار برائے
پی پی رحیم یار خان سے رئیس محمد احسن ایڈوکیٹ نے کہا کہ میری کاوش جو کہ کرپشن سے پاک پاکستان کے عنوان پر ہے مجھے بے حد پزیرائی ملی۔انہوں نے کہا کہ سٹیٹس کو کے خاتمے کے لئے میرا ساتھ دیں۔ میری اس کاوش کا مقصد سیاست میں جاگیر دار، صنعت کار اور سرمایہ کار، شوگر میل مافیاکے خلاف آواز بلند کرنا اور متوسط طبقے کی ایوانوں تک رسائی میرا مشن ہے۔ جب سے پاکستان معروض وجود میں آیا ہے اس مافیا نے پاکستان کی متوسط اور غریب عوام کو محکوم بنا کر رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا مقصد سٹیٹس کو اور مافیا کے خلاف آواز بلند کرنا ہے۔ جنہوں نے اربوں روپے کی کرپشن کرکے ملکی خزانے اور وسیب کے لوگوں کے حق پر ڈھاکہ ڈالہ ہوا ہے۔ وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈڈویلپمنٹ مخدوم خسروبختیار اور پنجاب کے صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات بناکر ملکی خزانے کو بے حد نقصان پہنچائی ہے۔ نیب میں درخواست جمع کرائیں لیکن نیب حکام کی جانب سے ان وزراء کے خلاف کوئی قانونی کاروائی عمل میں نہیں لائی جارہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں