آئی ایم ایف سے معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں: اسد عمر
وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں بریفنگ دیتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ ڈالر مارکیٹ ریٹ پر لایا جائے، بجلی اور گیس کے نقصانات کم کیے جائیں اور سرکاری اداروں کے نقصانات کو کم کیا جائے۔
وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے قریب آچکے ہیں، اختلافات کم ہو چکے ہیں۔
اس کے علاوہ بزنس کانفرنس سے خطاب میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ ٹیکس چوروں کو نہیں چھوڑا جائے گا، ٹیکس چوروں کا تعاقب کریں گے۔