اسلام آباد: دفتر خارجہ نے نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کے واقعے کے بعد سے لاپتا پاکستانیوں کی فہرست جاری کردی۔
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کی جانب سے 9 پاکستانیوں کی فہرست جاری کی گئی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ واقعے کے بعد سے ذیشان رضا اپنے والد اور والدہ سمیت لاپتا ہیں، اس کے علاوہ ہارون محمود، سہیل شاہد، سید ارب احمد اور سید جہانداد علی بھی لاپتا افراد میں شامل ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید بتایا کہ ایبٹ آباد کے رہائشی نعیم رشید اور طلحٰہ نعیم بھی لاپتا ہیں۔
List of Missing Pakistanis in NZ terrorism attack:
1) Mr Zeeshan Raza
2) Father of Mr Zeeshan Raza
3) Mother of Mr Zeeshan Raza
4) Mr Haroon mahmood, s/o, Mr shahid mehmood, mother’s name Ms sabiha mahmood, resident of rawalpindi born 29/7/1978, age 40yrs
1/2— Dr Mohammad Faisal (@DrMFaisal) March 16, 2019
ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ میں پاکستانی ہائی کمیشن اس حوالے سے مزید تفصیلات اکٹھی کررہا ہے۔
ایک پاکستانی شہری کی حالت تشیوشناک
ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردی کے واقعے میں ایک زخمی پاکستانی شہری کی شناخت محمد امین کے نام سے ہوئی جو حافظ آباد کے رہائشی ہیں جب کہ محمد امین تشویشناک حالت میں آئی سی یو میں زیرِ علاج ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز آسٹریلوی دہشت گرد برینٹن ٹیرینٹ نے کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں نماز جمعہ کے دوران گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 50 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔