Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ہفتہ صاف شفاف اور سرسبز وشاداب پاکستان کا باضابطہ آغاز

ہفتہ صاف شفاف اور سرسبز وشاداب پاکستان کا باضابطہ آغاز

ہفتہ صاف شفاف اور سرسبز وشاداب پاکستان کا باضابطہ آغاز

ہفتہ صاف شفاف اور سرسبز وشاداب پاکستان کا باضابطہ آغاز

جب تک ہماری تمام موٹرویز اور شاہراہیں صاف ستھری نہیں ہونگی ہم معاشرہ کو خوشگوار ماحول نہیں دے پائیں گے،وفاقی وزیر مراد سعید

پندرہ شہروں میں یہ ہفتہ بھرپور انداز سے مناتے ہوئے شجرکاری مہم اور ماحول کو صاف ستھرابنانے کا بیڑا اٹھایا ہے

اسلام آباد 18 ،مارچ 2019 (فائزہ شاہ کاظمی) مواصلات وپوسٹل سروسز کے وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ جب تک ہماری تمام موٹرویز اور شاہراہیں صاف ستھری نہیں ہونگی ہم معاشرہ کو خوشگوار ماحول نہیں دے پائیں گے۔ہمیں زیادہ سے زیادہ درخت اُگانے ہیں تاکہ موسمیاتی تغیر و تبدل کے پیش نظر آنے والے وقتوں میں ہم قوم کو ایک صاف ستھرا ،صحت بخش اور پُرفضا ماحول دے سکیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ صاف شفاف اور سرسبز وشاداب پاکستان کا باضابطہ آغاز کرتے ہوئے ایک پروقار تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے بتایاکہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور پاکستان ہارٹیکلچرل اتھارٹی کے باہمی اشتراک سے ابتدائی طور پر ہم نے پندرہ شہروں میں یہ ہفتہ بھرپور انداز سے مناتے ہوئے شجرکاری مہم اور ماحول کو صاف ستھرابنانے کا بیڑا اٹھایا ہے۔انہوں نے نوجوانوں ،طلباء اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد کو دعوت دی کہ وہ وطن پاک کو درختوں سے سجانے اور اس سرزمین پاک کو صاف ستھرا بنانے میں ہمارا ساتھ دیں ۔انہوں نے کہا کہ سڑکوں کے ساتھ شجرکاری ان کی خوبصورتی میں اضافہ اور صفائی سے ملک میں ماڈل روڈز بنائی جائیں گی۔انہو ںنے کہا کہ انٹیلی جینٹ ٹرانسپورٹ سسٹم سے مزین لاہور۔عبدلحکیم موٹروے کو 30 مارچ سے ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا۔
اس موقع پر موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت محترمہ زرتاج گل نے کہا کہ اس مرتبہ اللہ کے فضل وکرم سے ملک میںزیادہ بارشیں ہوئی ہیں ۔ملک کے حکمران نیک نیت ہوںتو اللہ کرم فرماتا ہے۔وزیر اعظم پاکستان عمران خان اخلاص نیت سے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر رہے ہیں۔درختوں کا انسانی زندگی سے اٹوٹ رشتہ ہے ،اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک کو صاف اور سرسبز وشاداب بنانے میں ہم ایک جہادی جذبہ سے اپنی گرانقدر خدمات انجام دیں۔اس سے قبل این ایچ اے اور پی ایچ اے کے مابین ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔این ایچ اے کی طرف سے ڈائریکٹر ماحولیات محترمہ فصیحہ ممتاز اور پی ایچ اے کے ڈائریکٹر ہارٹیکلچر طارق شیخ نے ایم او یو پردستخط کئے۔اس موقع پر وفاقی وزیر مواصلات کو مفصل بریفنگ بھی دی گئی۔اس معاہدے کے تحت دونوں ادارے اس ہفتہ کو بھر پور انداز سے مناتے ہوئے موٹرویز اور قومی شاہرات کے ساتھ زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں گے۔

واضح رہے کہ اس افتتاحی کی تقریب کے بعد این ایچ اے ،سول سوسائٹی،تاجر حضرات،مقامی انتظامیہ اور مختلف اسٹیک ہولڈرز کے تعاون سے اپنے زیر انتظام تمام قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر پورا ہفتہ زیادہ سے زیادہ پودے لگانے اور ماحول کو صاف ستھرا اور خوشگوار بنانے میں اپنامثالی کردار اداکرے گی۔تقریب میں کمشنراور ڈپٹی کمشنرر اولپنڈی ،اسلام آباد ،چیئرمین پی ایچ اے،موٹروے پولیس کے ڈی آئی جی آپریشن جان محمد خان،ایف ڈبلیو او کے بریگیڈیئر شمیم اکرم،یو این ڈی پی کے نمائندے،پریزیڈینٹ سی بی آر اور دیگر مہمانان گرامی کی خدمت میں یادگاری شیلڈزبھی پیش گی گئیں۔آخر میں وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید،وزیر مملکت موسمیاتی تبدیلی محترمہ زرتاج زرتاج گل،وفاقی سیکرٹری مواصلات شعیب احمد صدیقی،چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی جواد رفیق ملک ودیگر اہم شخصیات نے اپنے دست مبارک سے پودے لگائے۔کلین اینڈ گرین پاکستان ویک منانے کے سلسلہ میں وزارت مواصلات اور این ایچ اے کی پی ایچ اے ،آئی سی ٹی حکومت پنجاب،ایف ڈبلیو او ،موٹروے پولیس،سی بی آر،یو این ڈی پی اور ایس ایل ایم پی اداروں نے بھر پور معاونت کر رہے ہیں۔اس موقع پر حاضرین میں کلین اینڈ گرین پاکستان کے خوبصورت سلوگنز پر مبنی ٹوپیاں اور خصوصی شرٹس بھی تقسیم کی گئیں

Exit mobile version