آج کینیڈین سینٹرز کی جانب سے پاکستانی عمائدین کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا 98

آج کینیڈین سینٹرز کی جانب سے پاکستانی عمائدین کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا

آج کینیڈین سینٹرز کی جانب سے پاکستانی عمائدین کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا

اسلام آباد:(رپورٹ :نوید ملک )آج کینیڈین سینٹرز کی جانب سے پاکستانی عمائدین کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔ عشائیے میں سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار، سینٹر فیصل جاوید اور سابق وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان شریک ہوئیں۔کینیڈین سینٹ کے اجلاس میں پاکستانی مہمانوں کا تذکرہ کیا گیا اور پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

کینیڈین سینٹ کے جاری اجلاس میں پہلی مرتبہ پاکستان کی کھل کرتعریف کی گئی۔ سینٹر فیصل جاوید نے کینیڈین سینیٹر ڈاکٹر رابرٹ کچن کو پاکستان آمد کی دعوت دی۔

کینیڈین رکن پارلیمان نے پاکستان آمد اور وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات میں دلچسپی کا اظہار کیا اورسینٹر فیصل جاوید کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔سینٹر رابرٹ کچن اپنی زندگی کے ابتداء ایام میں 3 برس پاکستان میں گزار چکے ہیں۔

قیام امن کیلئے وزیراعظم عمران خان کے اقدامات کو کینیڈا میں بھی زبردست پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ اس موقع پر سینٹر یونا مارٹن بھی ملاقات میں موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں