ا ے ٹی ورکر ز بحالی کیمپ کے اکتالیس رو ز مکمل جدوجہد جاری
اسلام آباد ۔(رپورٹ :فائزہ شاہ کاظمی )،جرنلسٹ فائونڈیشن اور آر آئی یو جے (دستور )کے زیر اہتمام پی آئی ڈی کے با ہر لگا ئے گئے اے ٹی ورکر ز بحالی کیمپ کے اکتالیس رو ز رو ز مکمل ہوچکے ہیں ،پہلے دن کی طر ح متاثرین کے حو صلے آج بھی بلند ہیں
احتجاجی کیمپ میں صحا فتی تنظیموں کے عہدیداروں اور صحافی ساتھیوں کی آمد کا سلسلہ جا ری ہے، آج بھی کیمپ میں مختلف مکتبہ فکر کے افراد خصوصی طور پر متاثر ین سے اظہار یکجہتی کر نے آئے
انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکو مت اور مالکان کے گٹھ جوڑ کی وجہ سے میڈ یا ورکرز سراپا احتجاج ہیں حکو مت فو ری طو ر پر اے ٹی وی کے ورکروں کو بحال کرے، صدر آر آئی یو جے (دستور )مظہر اقبال،
سیکر ٹری جنرل جرنلسٹ فائونڈیشن تنزیل الر حمن بٹ اور سیکر ٹری اطلاعات رفا قت حسین نے اپنے ا پنے خطاب میں کہا کہ میڈ یا مالکان اور حکو مت کی یہ بھول ہے
کہ وہ میڈیا ورکرز کا معاشی قتل کر کے ملک کے چوتھے ستون کو دبا لیں گے انہوں نے کہا کہ حقوق کے حصول تک سیٹھوں کیخلاف جنگ جا ری رہے گی۔
جا ری کر دہ
جے ایف میڈ یا سیل
20-03-2019