فواد چوہدری کا اندرونی معاملات میں مداخلت پر بھارتی وزیرخارجہ کو منہ توڑ جواب
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے پر بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کو بھرپور جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ مودی کا بھارت نہیں جہاں اقلیتوں سے ناروا سلوک کیا جاتا ہے، یہ عمران خان کا نیا پاکستان ہے، یہاں اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں۔
سندھ سے دو ہندو لڑکیوں کے مبینہ اغوا کے معاملے میں کودنے پر فواد چوہدری نے ٹوئٹر بیان کے ذریعے بھارتی وزیر خارجہ کو منہ توڑ جواب دیا اور کہا کہ ہندو لڑکیوں کا معاملہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، امید کرتے ہیں آپ بھارتی اقلیتوں کے حقوق کے معاملے پر بھی ایسا ہی ردعمل دیں گی۔
Mam its Pakistin internal issue and rest assure its not Modi’s India where minorities are subjugated its Imran Khan’s Naya Pak where white color of our flag is equally dearer to us.I hope you ll act with same diligence when it comes to rights of Indian Minorities https://t.co/MQC1AnnmGR
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 24, 2019
سشما سوراج نے معاملے پر پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر سے واقعے کی رپورٹ طلب کی تھی۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے دو ہندو بہنیں سندھ کے شہر ڈہرکی سے لاپتہ ہوگئی تھیں جن کے حوالے سے پولیس کا دعویٰ ہے کہ 22 مارچ کو دونوں لڑکیوں نے منظر عام پر آکر نکاح کرلیا تھا اور دونوں نے میڈیا کے سامنے اپنی مرضی سے نکاح کا اعتراف بھی کیا تھا۔