پی ایف یو جے کے صدر محترم افضل بٹ صاحب کی کال پر تمام صحافی دوست سیمینار میں بھرپور شرکت کریں
جنرل ضیا الحق کی آمریت کے سیاہ دور میں آزادی صحافت کے لئے آواز اٹھانے کے جرم میں صحافی اقبال جعفری، ناصر زیدی اور خاور نعیم ہاشمی کو 13 مئی 1978 کے دن کوڑے مارے گئے
اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی)41 سال قبل جنرل ضیا الحق کی آمریت کے سیاہ دور میں آزادی صحافت کے لئے آواز اٹھانے کے جرم میں صحافی اقبال جعفری، ناصر زیدی اور خاور نعیم ہاشمی کو 13 مئی 1978 کے دن کوڑے مارے گئے.. صحافیوں کو کوڑے مارے جانے کے خلاف پی ایف یو جے کے صدر محترم افضل بٹ صاحب کی کال پر آر آئی یو جے اور نیشنل پریس کلب کے زیر اہتمام 13 مئی بروز پیر دوپہر 1 بجے نیشنل پریس کلب میں یوم عزم سیمینار منعقد کیا جا رہا ہے.سیمینار میں محترم ناصر زیدی صاحب اور محترم اقبال جعفری صاحب اس سیاہ دن پر اظہار خیال کریں گے. تمام صحافی دوست سیمینار میں بھرپور شرکت کریں اوردعوت نامہ دیگر تمام دوستوں کو بھی فارورڈ کرتے جائیں۔شکریہ
عامر سجاد سید صدر آر آئی یو جے
آصف بھٹی جنرل سیکرٹری آر آئی یو جے
انور رضا سیکرٹری نیشنل پریس کلب