88

پاک بحریہ کیلئے بنائے جانے والے کارویٹ جہاز کی رومانیہ میں لانچنگ کی تقریب

پاک بحریہ کیلئے بنائے جانے والے کارویٹ جہاز کی رومانیہ میں لانچنگ کی تقریب

اسلام آباد (رپورٹ:نوید ملک)پاک بحریہ کیلئے بنائے جانے والے جدید ترین 2300 ٹن کارویٹ (Corvette) جہاز کی لانچنگ کی تقریب رومانیہ کے ڈامن شپ یارڈ گلاٹی میں منعقد ہوئی۔ لانچنگ کی تقریب کے مہمان خصوصی پاک بحریہ کے چیف آف سٹاف( پر سنیل) وائس ایڈمرل عبد العلیم تھے۔

کارویٹ درمیانے سائز اور وزن کے جہاز ہیں جو مختلف مقاصد کیلئے استعمال ہوتے ہیں۔ پاک بحریہ کیلئے دو کارویٹ جہازوں کی تیاری کا معاہدہ سال 2017 میں طے پایا تھا۔ پاک بحریہ کے جنگی بیڑے میں پہلے جہاز کی شمولیت اس سال کے آخر تک متوقع ہے

جبکہ دوسرا جہاز 2020 کے وسط میں پاک بحریہ کے حوالے کیا جائے گا۔لانچنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

مہمان خصوصی نے میری ٹائم کے شعبے میں کارویٹ جہازوں کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ جہاز پاک بحریہ کا حصہ بننے پر بحری سرحدوں کے دفاع میں پاک بحریہ کی صلاحیتوں میں مزید اضافے کا باعث ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان جہازوں کی شمولیت سے بحر ہند میں سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے پاک بحریہ کے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کے اقدام کو بھی تقویت حاصل ہوگی۔

مہمان خصوصی نے کارویٹ کی صورت میں پاک بحریہ کو بہترین ٹیکنالوجی کی منتقلی کے سلسلے میں ڈامن شپ یارڈ کے تعاون اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔ لانچنگ کی تقریب میں رومانیہ کے چیف نیول اورسیئر، ڈامن شپ یارڈ ، گو رینچم اور گلاٹی کی اعلیٰ انتظامیہ اور پاک بحریہ کے سینئرآفیسرز نے شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں