88

اپوزیشن جماعتیں سیاسی حکمت عملی کیلئے آج افطار ڈنر پر اکٹھی ہوں گی

اپوزیشن جماعتیں سیاسی حکمت عملی کیلئے آج افطار ڈنر پر اکٹھی ہوں گی

بلاول بھٹو زرداری کی دعوت پر اپوزیشن رہنما شرکت کریں گے، مریم نواز، عوامی نیشنل پارٹی اور جماعت اسلامی کا وفد بھی شریک ہوگا۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: ملکی معاشی صورت حال اور حکومت کے خلاف حکمت عملی پر غور کے لیے اپوزیشن جماعتوں کا بڑا اجتماع آج ہوگا۔ 

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے تمام اپوزیشن جماعتوں کو افطار ڈنر کی دعوت دی گئی ہے جس میں مریم نواز سمیت دیگر شریک ہوں گے۔

زرداری ہاؤس اسلام آباد میں افطار ڈنر کے لیے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، عوامی نیشنل پارٹی کے صدر اسفند یار ولی، جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کو وفود سمیت شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

‘کرپٹ ٹولہ اکھٹا ہو رہا ہے، بلاول اور مریم کے افطارڈنر پر ملنے پر حیرت نہیں’

ذرائع کے مطابق افطار ڈنر سے قبل اپوزیشن قائدین کا مشترکہ مشاورتی اجلاس ہو گا جس میں ملک کی سیاسی صورتحال، معاشی بحران سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ 

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی قیادت کئی سال بعد زرداری ہاؤس میں کسی اجلاس میں شرکت کرے گی اور (ن) لیگ کا وفد سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کی زیر قیادت بلاول بھٹو زرداری کی افطار میں جائے گا۔

لیگی وفد میں سردار ایاز صادق، مریم نواز، حمزہ شہباز اور پرویز رشید شامل ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں