113

قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کا اہم اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا

قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کا اہم اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی) آر آئی یو جے کے پارلیمنٹ کے باہر دھرنا نے رنگ لے آیا ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی گزشتہ روز کی ایوان میں دی گئی رولنگ پر قائمہ کمیٹی اطلاعات کا اہم اجلاس معنقد ہوئی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کا اجلاس

چیئرمین میاں جاوید لطیف کی صدارت میں ہوا قائمہ کمیٹی میں معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور سیکرٹری اطلاعات شفقت جلیل کی بھی شرکت ہوئی وزارت اطلاعات نے عید سے قبل تنخواہیں ادا کرانے کے لئے کمیٹی کو یقین دہانی کرادی ارکان قائمہ کمیٹی اطلاعات نے مطالبہ کیا کہ میڈیا ورکرز کو عید سے قبل تنخواہیں دلوائی جائیں

ارکان کمیٹی نے یہ بھی کہا کہ میڈیا والے جمہوری نظام کا چوتھا ستون ہیں ،وہ اپنے حقوق کےلیے مجبور ہوکر دھرنے دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم میڈیا ورکرز کے ساتھ ہیں،ان کو عید سے قبل تنخواہیں ادا کی جائیں منقعدہ اجلاس کے موقع پر وزیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ حکومت میڈیا مالکان کو اشتہارات کے بقایا جات ادا کرنے جارہی ہے

انہوں نے کہا کہ میڈیا مالکان کو چیک دینے سے قبل سرٹیفیکٹ لیں گے کہ وہ کارکنان کو تنخواہیں دیں گے، وزیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عید کے بعد کس میڈیا کو کتنے اشتہارات ملے کی تفصیلات کمیٹی میں پیش کروں گی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا

کہ سیکرٹری اطلاعات کو ہدایات دی ہیں کہ عید سے قبل تنخواہیں ادا کرانے کے لئے عملا صرف دو دن رہ گئے ہیں ہرصورت میں تنخواہیں فراہم کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں