100

میری ہمدردیاں ہماری قوم کی بیٹی فرشتہ کے لواحقین کے ساتھ ہیں کیپٹن عاصم ملک

میری ہمدردیاں ہماری قوم کی بیٹی فرشتہ کے لواحقین کے ساتھ ہیں کیپٹن عاصم ملک

(دبئی )اسلام آباد( رپورٹ فائزہ شاہ کاظمی) فرشتہ پوری قوم کی بیٹی تھی اور اس کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانا حکومت وقت کے ساتھ ساتھ ہم سب کی ذمہ داری ہے ایسے درندوں کو سرعام چوکوں پر لٹکا دینا چاہیے

ان خیالات کا اظہاربچوں کے ساتھ ہونے والوں ذیادتیوں کے روک تھام کے لئے کام کرنے والی سماجی تنظیم ”مائی باڈی از مائی باڈی ”کے سفیر برائے پاکستان و عرب امارات کیپٹن عاصم ملک نے اپنے ایک بیان میں کیا ان کا کہنا تھا کہ بحثیت قوم یہ اندوہناک واقعہ ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے

فرشتہ جیسی بچیاں والدین کے آنگن کا پھول ہوتی ہیں ان کی آبیاری ہم سب کا فرض ہوتا ہے لیکن ہمارے معاشرے میں ایسے درندہ صفت لوگ بھی موجود ہیں جو ان پھولوں کی نگرانی کرنے کی بجائے انہیں مسل دیتے ہیں پاکستان میں آئے روز ایسے واقعات کا ہوناہمارے لئے باعث شرم ہے اور اس کے تدارک کے لئے

ہمیں ٹھوس بنیادوں پر کام کرنا ہو گا ۔بحثیت قوم ہمیں ان درندہ صفت افراد کے خلاف اُٹھ کھڑا ہونا ہو گا تاکہ معصوم فرشتہ جیسی بچیاں ایسی درندگی سے محفوظ رہ سکے کیپٹن عاصم ملک نے کہا کہ میں

حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتا ہو ںکہ وہ فرشتہ کیس کو ہنگامی بنیادوں پر حل کریں اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے مؤثر قانون سازی کرے جس کی بنیاد پر ایسے سفاک اوور درندہ صفت افراد کو موت کی سزا دی جائے ۔میری ہمدردیاں ہماری قوم کی بیٹی فرشتہ کے لواحقین کے ساتھ ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں