83

یورپی یونیین اور یورپی ممالک کا کردار لائق تحسین ہے۔چیف اکرام الدین

یورپی یونیین اور یورپی ممالک کا کردار لائق تحسین ہے۔چیف اکرام الدین

اسلام آباد(رپوٹ: فائزہ شاہ کاظمی)بین الاقوامی اعلی صحافتی تنظیم جذبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ کے بانی اور گلوبل ٹائمز نیوز ایجنسی یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے کہا کہ یورپی یونیین اور دیگر یورپی ممالک کی کارکردگی لائق تحسین ہے کیونکہ یورپی ممالک میں قانون اور انصاف ہے جس ملک میں قانون اور انصاف ہو وہ ممالک کبھی بھی پیچھے نہیں ہوسکتا

یورپی ممالک کا قانون سب ممالک کے قانون سے افضل اور بہتر ہے کیونکہ یورپی ممالک انسانیت کی قدر کرتے ہے ایشیاء ممالک کیوں ترقی میں آگے نہیں ہے کیونکہ ایشیاء کی عدالتوں میں نظام عدل و انصاف نہیں ہے مساوی حقوق اور قانون نہیں ہے جن ممالک میں مساوی حقوق اور نظام عدل و انصاف نہ ہو وہ ممالک کبھی بھی ترقی نہیں کر سکتے ایشیاء واحد براعظم ہے جن کی حکومتیں اپنے مابین اختلاف میں مصروف ہے دہشت گردی اور انتہا پسندی کا گڑھ بن چکی ہے ہمیں متحد ہونا چاہیے

اور یورپی ممالک سے سبق سیکھنا چاہئے آج جو یورپی ممالک ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہے اس کی اصل وجہ یورپی ممالک کا اپنے مابین اتحاد ہے کیونکہ یورپی ممالک میں سب ایک برابر ہے چاہئے وہ امیر ہو یا غریب یورپی ممالک کی طرح ہمیں نظام عدل و انصاف کا قانون چاہئے جب عدل و انصاف کا قانون نافز ہو تب ملک و قوم اور عوام ترقی کر سکتے ہے ہمیں صرف مسلمان کی مدد نہیں بلکہ انسانیت کی مدد کرنی چاہئے دنیا میں کوئی مذہب ایسا ہے نہیں کہ اس میں انسانیت کی قدر اور مساوی حقوق،عدل و انصاف کی بات نہیں ہوں بین الاقوامی اعلی صحافتی تنظیم جذبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ

آرگنائزیشن کے سرپرست اعلی اکرام الدین نے گلوبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یورپی ممالک اور یورپی یونیین کی اعلی قیادت کی کارکردگی سے اوورسیز پاکستانی بہت مطمئن اور متاثر ہے اوورسیز پاکستانی ملک کا وہ عظیم سرمایہ ہے جن کی وجہ سے ملک و قوم ترقی کر سکتی ہے چیف اکرام الدین نے یورپی ممالک میں مقیم اووسیز پاکستانیوں سے بھی مطالبہ ہے کہ یورپی ممالک قوانین کے

مطابق زندگی گزارے جتنا ہو سکے یورپی ممالک کو فائدہ دے کیونکہ یورپی ممالک نے ہمیں عزت دی ہے اس موقع پر چیف اکرام الدین نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا کہ تمام یورپی ممالک کو تارکین وطن کے ساتھ بھرپور تعاون پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور کہا کہ ہم سب اوورسیز پاکستانی یورپی ممالک سے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہے اور ہمیشہ کھڑے رہنگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں