89

پاک بحریہ کے رئیر ایڈمرل احمد سعید کی وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

پاک بحریہ کے رئیر ایڈمرل احمد سعید کی وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

اسلام آباد ) (رپورٹ:نوید ملک): پاک بحریہ کے رئیر ایڈمرل احمدسعید کو وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔
وائس ایڈمرل احمد سعید نے 1985 میں پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا۔ آپ پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے گریجویٹ ہیںاور چین سے سینئر نیول کمانڈر کورس بھی کر چکے ہیں۔

وائس ایڈمرل احمد سعید کو اپنے شاندار کریئر کے دوران مختلف کمانڈ اور سٹاف عہدوں پر کام کرنے کا وسیع تجربہ ہے۔آپ کی نمایاں کمانڈ تقرریوں میں کمانڈنگ آفیسرپاکستان نیوی سب میرین اور کمانڈر ففتھ سب میرین اسکاڈرن شامل ہیں۔ آپ کی نمایاں سٹاف تقرریوں میں فلیگ آفیسر سی ٹریننگ (FOST) کے چیف سٹاف آفیسر (CSO)ِ ،ڈائریکٹر سب میرین آپریشنز، نیول ہیڈکوارٹرز میں اسسٹنٹ چیف آف نیول سٹاف( آپریشنز)،جوائنٹ سروسز ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں

ڈائریکٹر جنرل جوائنٹ وار فئیر اینڈ ٹریننگ شامل ہیں۔ فی الوقت، آپ اسلام آباد میں ڈپٹی چیف آف نیول سٹاف(پراجیکٹ II- ) کی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔وائس ایڈمرل احمد سعید کی غیر معمولی پیشہ وارانہ خدمات کے اعتراف میں ہلال امتیاز ملٹری) سے نوازا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں