مڈل ایسٹ میں مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لئے آخری حد تک جاﺅں گا کیپٹن عاصم ملک
اسلام آباد(رپورٹ:فائزہ شاہ کاظمی) میرا مشن اُوورسیز میں مقیم پاکستانیوں کو بہترین صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے کام کرنا ہے کیونکہ مڈل ایسٹ کے پاکستانیوں کو صحت کی وہ سہولیات حاصل نہیں جو دیگر ممالک کی عوام کو ہیں ان خیالات کا اظہار ممتاز سیاسی و سماجی
رہنما کیپٹن عاصم ملک نے اپنے ایک بیان میں کیا ان کا کہنا تھا کہ مڈل ایسٹ میں رہنے والے پاکستانی کئی مسائل کے ساتھ ساتھ صحت کے مسائل سے بھی دو چار ہیں اور ان کے لئے قائم کیمونٹی ہسپتالوں میں سہولیات کا فقدان ہے صحت کی بہترین سہولیات ہر پاکستانی کا حق ہے لیکن مجھے یہ کہتے ہوئے بہت دکھ ہوتا ہے کہ مڈل ایسٹ میں مقیم پاکستانیوں کے ساتھ ناروا سلوک کیا جا رہا ہے
اور ان کو وہ بہتر طبی سہولیات مہیا نہیں کی جا رہیں جو ان کا بنیادی حق ہے ۔کیپٹن عاصم ملک نے کہا کہ روز اول سے میں یہ آواز بلند کر رہا ہوں کہ مڈل ایسٹ میں مقیم پاکستانیوں کے ساتھ کسی بھی سطح پر اچھا سلوک نہیں ہو رہا
حالانکہ یہ پاکستانی ملک سے دور ہیں لیکن کسی بھی حوالے سے دوسرے پاکستانیوں سے کم کر دار ادا نہیں کر رہے میں مڈل ایسٹ میں مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لئے آخری حد تک جاؤں گا اور صحت سمیت دیگر تمام مسائل کے حل تک چین سے نہیں بیٹھوں گا