Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

کمانڈر یو ایس نیوسینٹ کی پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

کمانڈر یو ایس نیوسینٹ کی پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

کمانڈر یو ایس نیوسینٹ کی پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد( رپورٹ:نوید ملک)کمانڈر یو ایس نیول فورسز سنٹرل کمانڈ(US NAVCENT) ، کمانڈر یو ایس ففتھ فلیٹ ، کمانڈر کمبائنڈ میری ٹائم فورسز وائس ایڈمرل جیمز میلائے

نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول دو طرفہ بحری تعاون اوربحر ہند میں میری ٹائم سکیورٹی پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک بحریہ 2004 سے کمبائنڈ میری ٹائم فورس کا مسلسل حصہ رہی ہے اور کثیر القومی کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کی کمانڈ گیارہ مرتبہ اورکمبائنڈ ٹاسک فورس 151 کی کمانڈ آٹھ مرتبہ کر چکی ہے۔ مزید براں،ٹاسک فورس 150 کی حالیہ کمانڈ اس وقت پاک بحریہ کے پاس ہے۔

Exit mobile version